جنگ گیلی پولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ترکی کا جزیرہ نما گیلی پولی (Gallipoli) پہلی جنگ عظیم میں ایک تاریخی جنگ کا میدان تھا۔ گیلی پولی یورپی ترکی میں استنبول سے جنوب میں واقع ہے۔ اپریل 1915ء سے جنوری 1916ء کے درمیان یہاں عثمانی ترکوں اور اتحادیوں یعنی سلطنت برطانیہ اور فرانس کے مابین پہلی جنگ عظیم کی ایک اہم معرکہ آرائی ہوئی۔ اس جنگ میں ترکوں نے فتح حاصل کی۔

اسباب[ترمیم]

اس جنگ کا مقصد سلطنت عثمانیہ کو شکست دے کر جنگ سے علاحدہ کرنا، روس کی امداد کے لیے راستہ بنانا اور یونان اور بلغاریہ کو اتحادیوں کی طرف شامل کرنا تھا۔

چرچل نے اس منصوبے کو پیش کیا:

مصطفی کمال ترک افواج کے کمانڈر تھا اور سر ہملٹن اتحادی فوجوں کا۔ اس جنگ میں 700000 ترک اور 550000 اتحادی فوجی مارے گئے۔

19 فروری 1915ء کو درہ دانیال پر گولہ باری کی گئی۔ 25 اپریل کو عام حملہ کیا گیا۔ اتحادیوں کا حملہ ترکوں نے بے مثل مزاحمت اور شجاعت سے روک دیا۔ اتحادیوں کو بہت سارار نقصان اٹھا کر 9 جنوری 1916ء کو گیلی پولی سے نکلنا پڑا۔

نتائج[ترمیم]

اس فتح نے ترکوں کے حوصلے بلند کر دیے۔ چرچل کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا برطانوی وزیر اعظم ایسکویتھ کو بھی اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔ بعد میں برطانیہ نے اس ہاری ہوئی جنگ کو ہاشمی خاندان کے سردار سید حسین بن علی شریف مکہ کی مدد سے اپنی فتح میں بدلا۔