خاموش فلم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
1921 کی فلم دا فور ہورسمین آف دا ایپوکلیپس کا ایک منظر، یہ فلم سب سے زیادہ کمانے والی خاموش فلموں میں سے ایک ہے
سیفٹی لاسٹ! (1923) سے گھڑی کا کمال منظر

خاموش فلم سے مراد ایسی فلم ہے جس میں مناظر کے ساتھ ریکارڈ شدہ آواز، بالخصوص بولا جانے والا کوئی مکالمہ شامل نہ ہو۔ خاموش فلموں میں مکالمے پیش کرنے کے لیے خاموش تاثرات، اشارے اور ٹائٹل کارڈ استعمال کیے جاتے ہیں۔ متحرک تصاویر کے ساتھ آوازیں ریکارڈ کرنے کا تصور اگرچہ فلم جتنا قدیم ہی ہے، لیکن تکنیکی مشکلات کے باعث متحرک تصاویر کے ساتھ ہم آہنگ مکالمے 1920 کی دہائی کے اواخر ہی میں ممکن ہو سکے، جب آڈیو ایمپلی فائر ٹیوب اور وائٹافون سسٹم سامنے آئے۔ (اسی لیے خاموش فلم کی اصطلاح نئی ہے، چوں کہ اسے ماضی کی فلموں سے ممتاز کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ 1920 کی دہائی کے اواخر سے پہلے فلموں کے ساتھ ’’خاموش‘‘ کا سابقہ لگانا غیر ضروری ہوتا تھا۔) 1927 میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی فلم دا جاز سنگر ایسی پہلی فلم تھی جس میں متحرک مناظر کے ساتھ ہم آہنگ مکالمے اور آوازیں بھی شامل تھیں۔ چناں چہ ایسی فلموں کو ’’ٹالکیز‘‘ (بولنے والی) فلمیں کہا جانے لگا۔ جلد ہی یہ فلمیں مقبول اور عام ہوتی چلی گئیں۔ صرف ایک دہائی کے عرصے میں، خاموش فلموں کی وسیع صنعت اپنے انجام کو پہنچ گئی اور آوازوں کا زمانہ شروع ہو گیا۔

کتب خانہ کانگریس کی پیش کردہ ستمبر 2013 کی ایک رپورٹ کے مطابق 70 فی صد امریکی خاموش فیچر فلموں کے بارے میں اب یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر ضائع ہو چکی ہیں۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔