خدا باپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خدا باپ

مسیحیوں کے نزدیک باپ سے مراد خدا کی تنہا ذات ہے، جس میں صفت کلام اور صفت حیات سے قطع نظر کرلی گئی ہے، یہ ذات بیٹے کے وجود کے لیے اصل (principle) کا درجہ رکھتی ہے۔ مشہور مسیحی فلسفی و مقدس توما ایکویناس کی تشریح کے مطابق ”باپ“ کا مطلب یہ نہیں کہ اس نے کسی کو جنا ہے اور کوئی ایسا وقت گذرا ہے جس میں باپ تھا اور بیٹا نہیں تھا۔ بلکہ یہ ایک خدائی اصطلاح جس کا مقصد یہ ہی کہ باپ بیٹے کے لیے اصل ہے، جس طرح ذات صفت کے لیے اصل ہوتی ہے، ورنہ جب سے باپ موجود ہے اور ان میں سے کسی کو کسی پر کوئی زمانی اولیت حاصل نہیں ہے۔[1] مسیحیت میں یہ تثلیت کے تین جزوں میں سے ایک ہے باقی دو کو خدا بیٹا (یسوع مسیح) اور خدا روح القدس کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات

  1. Basic Writings of St. Thomas Aquinas edited by A.C. Pegis, pp 324, V. I. New York 1945.