خط زمانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک خط زمانی

خط زمانی یا خط الوقت انگریزی اصطلاح Timeline کے قریب ہے۔ یہ وقت کے مسلسل ایک سے زیادہ (دو یا دو سے زیادہ) نقاط کو کہا جاتا ہے۔ اس تسلسل زمانی کے ذریعے وقت کی پیمائش کے پیمانے بھی مرتب کیے جاتے ہیں۔
نیز اس سے ایک یا ایک سے زیادہ دورانیہ، دور یا زمانہ بھی ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ اور مختلف نظام الاوقات بھی ایک خط زمانی پر واقع ہوتے ہیں۔ ایک منٹ ساٹھ ثانیوں کے خط وقت پر محیط ہے یا ایک صدی سو سال کے خط زمانی کے تسلسل کا نام ہے۔ یا کسی شخص کے زندگی نامے میں اس کی زندگی کی تاریخوں کے ایک خط زمانی پر تحریر کیا جا سکتا ہے۔

علوم طبیعیات نیز دیگر علوم میں بھی یہ اصطلاح استعمال ہوتی ہے نیز اس کے دیگر معنی بھی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]