خچر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باربرداری کے لیے خچر کا استعمال

ایک جفاکش چوپایہ جو باربرداری کے کام آتا ہے۔مادہ گھوڑی اور نر گدھے کے اختلاط سے پیدا ہوتا ہے۔ باربرداری کے لیے زمانہ قدیم سے کام کر رہا ہے۔ فوجی ٹرک کی ایجاد سے قبل تک فوجوں میں خچر کو بڑی اہمیت حاصل تھی۔ پہلی جنگ عظیم میں خچر سے بہت سے کام لیے گئے۔ ان کی افزائشِ نسل کے لیے انگریزی دور میں ہندوستان میں خاص قسم کے فارم مقرر تھے۔ مزید برآں زمینداروں کو ان کی افزائشِ نسل کے لیے معربے دیے جاتے تھے۔ جنھیں گھوڑی پال مربعے کہتے تھے۔ یہ زمیندار حکومت کے لیے خچر مہیا کرتے تھے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]