شب کرسمس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شب کرسمس
Julaftonen (شب کرسمس)، 1904ء–05ء کی ایک واٹر کلر مصوری از کارل لارسن
عرفیتکرسمس ایو
کرسمس کی شب بیداری
کرسمس سے دن پہلے
کرسمس سے رات پہلے
منانے والےمسیحی
کئی غیر مسیحی
قسممسیحیت، ثقافتی
اہمیتیسوع کی روایتی پیدائش سے پہلے کی شام یا دن
رسوماتتحائف کی خریداری، تحائف بانٹنا، مبارکباد دینا، وسط رات کی عبادات، دیگر گرجا گھر کی عبادات، کھانے، کرسمس کی تیاری
تاریخچوبیس دسمبر یا پانچ جنوری
تکرارسالانہ
منسلکیوم کرسمس، عشرہ کرسمس، نئے سال کی شام

شب کرسمس، شام کرسمس یا شب میلاد مسیح سے مراد میلاد مسیح سے پہلے والی رات ہے جو مغربی مسیحیت میں دسمبر کی 24 تاریخ کو اور مشرقی مسیحیت میں جنوری کی 6 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔[1] اسے کرسمس کی رات اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد کا دن یوم کرسمس یا یوم میلاد مسیح ہوتا ہے اور قدیم عبرانی تقویم کے مطابق نئی تاریخ یا نئے دن کی ابتدا، غروب آفتاب کے بعد سے ہوتی ہے۔ یعنی کرسمس کا دن غروب آفتاب کے بعد ہی سے شروع ہوجاتا ہے، اسی لیے اس شام یا رات کو شب کرسمس کہا جاتا ہے۔ شب کرسمس دنیا کے مختلف ملکوں میں منائی جاتی ہے، روایت ہے کہ اس رات سانتا کلاز بچوں میں تحائف تقسیم کرتے ہیں۔

مذہبی تقدس[ترمیم]

مسیحی عوام شب کرسمس کو تمام شب بیداری کرتے ہیں۔ گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں و اجتماعات ہوتے ہیں اور سب کے سب والہانہ طور پر ایک دوسرے سے محبت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ غربا مساکین کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ انھیں انعام و اکرام اور تحفوں سے خوش کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں عورتیں اور نوجوان لڑکیاں خصوصی طور پر ضیافت کا انتظام کرتی ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتی ہیں۔[2]

دنیا بھر میں شب کرسمس[ترمیم]

دنیا کے متعدد ملکوں میں مختلف طریقوں سے شب کرسمس منائی جاتی ہے۔ لیکن ان تمام ممالک میں شب کرسمس کے متعلق کچھ بنیادی امور مشترک ہیں۔ مثلاً غروب کے وقت دعا کرنا، نصف شب کو مقدس ماننا اور رشتہ داروں اور دوست و احباب میں تحائف تقسیم کرنا، وغیرہ۔ کرسمس کے ایام مسیحی تقویم میں بہت مبارک اور اہم دن شمار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسیحی سال کے ان ایام میں بہت سی عیدیں اور مقدس ایام ہوتے ہیں۔ مثلاً عید البربارہ، تصور نرمل، یوم مقدس اسٹیفن، یوم مقدس نیکولس، یوم سال نو اور ایپی فینی وغیرہ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Mary Pat Fisher (1997)۔ Living Religions: an encyclopedia of the world's faiths۔ آئی بی ٹوریس۔ 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2010۔ Christmas is the celebration of Jesus' birth on earth.  الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت);
  2. "کرسمس ایو CHRISTMAS EVE – – – – محمد رضی الدین معظم"۔ 09 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2018