صبیحہ خانم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صبیحہ خانم

معلومات شخصیت
پیدائش 16 اکتوبر 1935ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گجرات  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 جون 2020ء (85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لیزبرگ، ورجینیا  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات سنتوش کمار  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

صبیحہ خانم (انگریزی: Sabiha Khanum) (ولادت: 16 اکتوبر، 1935ء - وفات: 13 جون 2020ء) فلمی اداکارہ تھیں۔ انھیں "پاکستانی سینما کی خاتون اول" بھی کہا جاتا ہے اور 1950ء اور 1960ء کی دہائی کے دوران اکثر پاکستانی سنیما میں اپنے کردار کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ تمغائے حسن کارکردگی اور نگار ایوارڈز کی وصول کندہ، صبیحہ خانم نے فلم بیلی (1950ء) سے لولی وڈ میں قدم رکھا[2] اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی کام کیا۔[3]

صبیحہ خانم کی کچھ قابل ذکر فلموں میں دو آنسو (1950ء )، سسی(1954ء )، گمنام (1954ء )، دلہ بھٹی (1956ء )، سرفروش (1956ء )، مکھڑا (1958ء ) اور دیور بھابھی (1967ء ) شامل ہیں۔[4]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935ء کو برطانوی ہند پنجاب کے گجرات کے ایک گاؤں میں محمد علی اور اقبال بیگم کے ہاں ہوئی تھی۔ آپ کا اصلی نام مختار بیگم تھا۔[3]

ذاتی زندگی[ترمیم]

صبیحہ نے 1 اکتوبر 1958ء کو شریک اداکار سنتوش کمار سے شادی کی۔ سنتوش پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ان کی پہلی شادی سے بچے بھی تھے۔ صبیحہ کے والد کی ابتدائی مخالفت کے بعد دونوں نے فلم حسرت (1958ء) کے دوران شادی کی۔[2] انھوں نے 47 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کی اور ان میں سے زیادہ تر میں جوڑے کی حیثیت سے ادا کیا۔[5] صبیحہ کے سنتوش کمار ساتھ تین بچے تھے۔

وفات[ترمیم]

صبیحہ خانم کی وفات 13 جون 2020ء کو 84 سال کی عمر میں ہوئی۔ صبیحہ اپنی بیٹی کے ساتھ ورجینیا کے شہر لیزبرگ میں رہتی تھیں۔[6][7]

ایوارڈ[ترمیم]

صبیحہ خانم اپنی زندگی کے دوران کئی نگار ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm3845073 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 جولا‎ئی 2016
  2. ^ ا ب "Sabiha Khanum, the First Lady of Pakistani Cinema, Passes Away"۔ The Wire۔ 2020-06-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2020 
  3. ^ ا ب Sabiha Khanum - Profile on Cineplot.com website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cineplot.com (Error: unknown archive URL) شائع 27 ستمبر 2009, اخذ شدہ 13 مئی 2020
  4. "اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کر گئیں"۔ آوازِامریکا 
  5. Aqeel Abbas Jafferi (14 جون 2020)۔ "صبیحہ خانم: جو اپنی معصوم اداکاری سے پاکستانی سینما کی خاتون اول بن گئیں"۔ بی بی سی 
  6. "لٹ الجھی سلجھا جا رے بالم: پاکستانی فلموں کا سنہری دور رخصت ہوا"۔ Independent Urdu۔ 14 جون 2020 
  7. "Famed actress Sabiha Khanum passes away"۔ The News International (newspaper), شائع 14 جون 2020, اخذ شدہ 14 جون 2020 
  8. Sabiha Khanum's Nigar Award in 1957 on Cineplot.com website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cineplot.com (Error: unknown archive URL) شائع 13 مئی2010, اخذ شدہ 13 مئی 2020
  9. Sabiha Khanum's Nigar Award in 1963 on Cineplot.com website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cineplot.com (Error: unknown archive URL) شائع 13 مئی 2010, اخذ شدہ 13 مئی 2020
  10. Sabiha Khanum's Nigar Award in 1967 on Cineplot.com website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cineplot.com (Error: unknown archive URL) شائع 13 مئی 2010, اخذ شدہ 13 مئی 2020
  11. Legendary film actress Sabiha Khanum passes away Geo TV News website, شائع 14 جون 2020, اخذ شدہ 26 جون 2020