صحیفہ رسومات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صحیفہ رسومات
 

صحیفہ رسومات (انگریزی: Book of Rites) متحارب ریاستوں کے دور کی سلطنت ژؤ خاندان کے عہد حکومت میں انتظامیہ ،رسومات اور سماجی تقریبات سے متعلق معلومات کا مجموعہ ہے۔صحیفہ آداب و رسومات چین کی پانچ ادبیات عالیہ میں سے ایک ہے جسے کنفیوشس مت کے بنیادی ماخذ میں شمار کیا جاتا ہے۔اسی لیے اسے رسومات کا ادب عالیہ یا لیجینگ بھی کہا جاتا ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کتاب کا نام پہلے رسومات کا ادب عالیہ یا لیجینگ ہی تھا جسے دائی شینگ نے بدل کر صحیفہ آداب و رسومات کر دیا۔

تاریخ[ترمیم]

صحیفہ رسومات غیر متعین اور مختلف تاریخوں اور عہد کے آباد و رسومات سے متعلق معلومات اور متون کا مجموعہ ہے۔[1] اس موضوع کی دوسری کتابوں جیسے رسومات ژاؤ اور صحیفہ آداب و رسومات کے ڈھانچہ کے برعکس یہ صحیفہ ازاد انداز میں لکھا گیا ہے۔ متن کے اعتبار سے اس میں صحیفہ ادب کے رسوماتی الفاظ و اصطلاحات کی کی تشریح بھی ملتی ہے۔اس کے علاوہ کنفیوشس کی زندگی اور تعلیمات پر مشتمل کئی صفحات موجود ہیں۔[2] کتاب کا کچھ ہان شاہی خاندان سے پہلے کا ہے جبکہ بیشتر حصہ ہان کے ابتدائی دور کا ہے۔[3] کتابیں جلا دو اور علماء کو زندہ دفن کردو مہم کے تحت 213 ق م میں چن شی ہوانگ کے عہد حکومت میں کنفیوشس کی تعلیمات پر مشتمل کتب اور ادبیات کو جلاکر ختم کر دیا گیا لیکن چن خاندان ایک دہائی کے عرصہ میں ہی تباہ ہو گیا اور کنفیوشس مت کے علما کو وہ کتابیں زبانی یاد تھیں لہذا ہان خاندان کے ابتدائی دور میں ان کو پھر سے لکھا گیا اور مدون کیا گیا۔و4و صحیفہ رسومات کی مکمل تدوین نو کا کام تقریباً پورا ہو چکا تھا مگر کلاسک آف موسیقی کو پھر سے تدوین نہ کیا جا سکا اور وہ کتاب کے باب “موسیقی کا دستاویز “ میں درج کیا گیا۔ اس کے بعد سے بعد کے محقیین نے پہلے مسودہ میں ترمیم کی کوشش کی۔ کتاب سوئی کے مطابق دائی دے پہلی صدی قبل مسیح میں کتابوں کے اصل متن پر پھر سے کام کیا اصل کتابوں کی تعداد 214 سے گھٹاکر 85 کردی۔ اس کے بھانجے دائی شینگ اور مختصر کر کے 46 کتابوں تک محدود کر دیا۔پھر ہان شاہی خاندان کے عہد حکومت کے دور اخیر میں 3 کتابوں کا اضافہ کیا گیا اور اب کل تعداد 49 ہے۔و5و 1993ء میں ہوبئی میں جنگمین گئودین گنبد میں صحیفہ کے باب بلیک روبس کا ایک نسخہ دستیاب ہوا۔ واضح ہوکہ تقریباً 300 ق م میں گنبد کو بند کر دیا تھا جو اب تک کھلا نہیں تھا۔اس سے صحیفہ کے دیگر ابواب کی تاریخ تدوین کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔و6و

لی[ترمیم]

کنفیوشس نے لفظ لی کو تمام رسومات کی اخلاقیات کا معیار مانا ہے۔لی کے لفظی معنی “رسومات“ کے ہیں لیکن اسے تقریبات اور ضابطہ اخلاق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عموما اس کے معنی کسی بھی چیز کی اچھی شکل، حسن اخلاق نرمی کے لیے جاتے رہے ہیں۔

کنفوشس لفظ لی کو مذہب و عقیدہ کی روحانیت اور دیگر تقریبات و رسومات کا ہم معنی سمجھتا تھا۔کتاب صحیفہ رسومات کے حوالہ سے لفظ لی ماضی کی سادگی کی اہمیت اور اس کے تقدس پر دلالت کرتا ہے۔ کنفیوشس کو یقین تھا کہ لی سے جو معیار مراد لیے جاتے ہیں وہ ضابطہ اخلاق حکومت ژاؤ کے زوال کو مؤخر کیا جا سکتا ہے۔ لفظ لی کا تقدس کتاب صحیفہ رسومات میں اس طرح بیان کیا گیا ہے:“لی سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جو انسانی زندگی سے متعلق ہیں اور انسانی زندگی میں رسومات سب سے اہم ہیں۔“و7و

مندرجات[ترمیم]

فہرست
نمبر شمار چینی زبان پینین ترجمہ
01-02 曲禮上下 Qūlǐ Summary of the Rules of Propriety Part 1 & 2
03-04 檀弓上下 Tángōng Tangong Part 1 & 2
05 王制 Wángzhì Royal Regulations
06 月令 Yuèlìng Proceedings of Government in the Different Months
07 曾子問 Zēngzǐ Wèn Questions of Zengzi
08 文王世子 Wénwáng Shìzǐ King Wen as Son and Heir
09 禮運 Lǐyùn The Conveyance of Rites
10 禮器 Lǐqì Implements of Rites
11 郊特牲 Jiāotèshēng Single Victim At The Border Sacrifices
12 內則 Nèizé Pattern of the Family
13 玉藻 Yùzǎo Jade-Bead Pendants of the Royal Cap
14 明堂位 Míngtángwèi Places in the Hall of Distinction
15 喪服小記 Sàngfú Xiǎojì Record of Smaller Matters in the Dress of Mourning
16 大傳 Dàzhuàn Great Treatise
17 少儀 Shǎoyí Smaller Rules of Demeanour
18 學記 Xuéjì Record on the Subject of Education
19 樂記 Yuèjì Record on the Subject of Music
20-21 雜記上下 Zájì Miscellaneous Records Part 1 & 2
22 喪大記 Sàng Dàjì Greater Record of Mourning Rites
23 祭法 Jìfǎ Law of Sacrifices
24 祭義 Jìyì Meaning of Sacrifices
25 祭統 Jìtǒng A Summary Account of Sacrifices
26 經解 Jīngjiě Different Teaching of the Different Kings
27 哀公問 Āigōng Wèn Questions of Duke Ai
28 仲尼燕居 Zhòngní Yànjū Zhongni at Home at Ease
29 孔子閒居 Kǒngzǐ Xiánjū Confucius at Home at Leisure
30 坊記 Fāngjì Record of the Dykes
31 中庸 Zhōngyōng Doctrine of the Mean
32 表記 Biǎojì Record on Example
33 緇衣 Zīyī Black Robes
34 奔喪 Běnsàng Rules on Hurrying to Mourning Rites
35 問喪 Wènsàng Questions About Mourning Rites
36 服問 Fúwèn Subjects For Questioning About the Mourning Dress
37 間傳 Jiānzhuàn Treatise on Subsidiary Points in Mourning Usages
38 三年問 Sānnián Wèn Questions About the Mourning for Three Years
39 深衣 Shēnyī Long Dress in One Piece
40 投壺 Tóuhú Game of Pitch-Pot
41 儒行 Rúxíng Conduct of the Scholar
42 大學 Dàxué Great Learning
43 冠義 Guānyì Meaning of the Ceremony of Capping
44 昏義 Hūnyì Meaning of the Marriage Ceremony
45 鄉飲酒義 Xiāngyǐn Jiǔyì Meaning of the Drinking Festivity in the Districts
46 射義 Shèyì Meaning of the Ceremony of Archery
47 燕義 Yànyì Meaning of the Banquet
48 聘義 Pìnyì Meaning of Interchange of Missions twixt Different Courts
49 喪服四制 Sàngfú Sìzhì Four Principles Underlying the Dress of Mourning

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Annotated Edition of "The Book of Rites""۔ World Digital Library۔ 1190–1194۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2013 
  2. Max Müller، مدیر (1879)۔ "Preface"۔ The Sacred Books of China۔ The Sacred Books of the East۔ 3۔ Trans. James Legge۔ Oxford: Clarendon Press۔ صفحہ: xviii–xix۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2011 
  3. Puett, 137 n.19.