صکوک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زمرہ جات



صکوک عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی اسلامی بانڈ کے ہیں جن کو سود کے متبادل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ ایک عملی مسئلہ اسلامی بنکاری کے لیے یکساں عالمی اصولوں اور قواعد و ضوابط کا ہے۔ اسلامی بنکاری کے مختلف طریقوں مثلاً مضاربہ (باہمی شراکت) رہن (مارٹ گیج) اور صکوک بانڈ کے لیے مختلف ممالک میں مختلف طریق کار رائج ہیں جو عالمی اسلامی بنکاری کے فروغ میں ایک رکاوٹ ہے۔ کویت کا ایک مسلمان ملائیشیا کا صکوک بانڈ نہیں خرید سکتا، اس لیے کہ ایک ملک کے علما کے نزدیک اس میں سود کا عنصر شامل ہے۔ اسی طرح اسلامی بنکاری کے لیے رائج طریقوں اور اسکیموں میں شریعہ ماہرین کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یکساں عالمی اسلامی بنکاری کے قوانین اور ضوابط وضع کرنے میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے اور عالمی اسلامی بنیکاری کے فروغ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔