عید خیام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سوکوت
بائیں سے دائیں، لولب مع ہدسیم (הדסים) اور عربوت، اتروگ کا بار بردار اور اتروگ سوکوت میں استعمال ہوتا ہے۔
باضابطہ نامعبرانی: סוכות‎ یا סֻכּוֹת
("سائبان، خیمے")
منانے والےیہود، عبرانی قوم، بنی اسرائیل، مسیانک یہود، سامری، سامی نو پاگان
قسمیہودی
اہمیتشلوش رگلیم میں سے ایک
رسوماتسوکہ میں رہنا، اربعہ مینیم لینا، کنیسہ میں ہقفوت اور ہلل
آغازتشری کا پندرھواں دن
اختتامتشری کا اکیسواں دن (اسرائیل کے باہر بائیسواں)
تاریخ15 Tishrei، 16 Tishrei، 18 Tishrei، 19 Tishrei، 20 Tishrei، 21 Tishrei، 17 Tishrei
منسلکشمینی عصرہ، شمحت تورہ

سوکوت (عبرانی: סוכות) بمعنی جشن خیام، عید خیام یا خیموں کی عید۔[1] سوکوت عبرانی زبان کے لفظ ‘سوکہ‘ کی جمع ہے۔ ‘سوکہ‘ کے لغوی معنی خیمے یا سائبان کے ہیں۔[2] کتاب مقدس کے مطابق عبرانی تقویم کے مہینے تشری کی پندرہ تاریخ کو ہر سال جشن خیام بطور عید یہود برپا ہوتا ہیں۔ جشن سوکا بنی اسرائیل کے مصر سے خروج کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔[3] اس سے مراد غلامی سے نجات حاصل کر کے آزادی کے خیمے میں پہنچنے کی لی جاتی ہے۔ اگرچہ بنی اسرائیل کا مصر سے خروج ماہ نیساں کی پندرہ تاریخ (جشن فسح) کو ہوا تھا لیکن انھیں عید خیام، تیشری کے مہینے ہی میں منانے کا حکم ہوا تھا۔

جشن خیام یہودیوں کے روزہ کبیر یا یوم الغفران (یوم کِپور) کے پانچ دن بعد شروع ہوتا ہے اور سات دن جاری رہتا ہے۔[4]

اشتقاقیات[ترمیم]

اکثر مفسرین تورات اس بات کے قائل ہیں کہ بیابان میں خیموں سے مراد وہ بادل تھے جو معجزانہ طور پر بیابان میں موجود لوگوں پر سایہ فگن ہو گئے تھے۔ اور انھیں ہر قسم کی جسمانی اور روحانی کوفت، پریشانی اور ہر قسم کے خطرات و آفات سے بچانے کا سبب بن گئے تھے۔ دوسرے لفظوں میں وہ ان کے لیے بیک وقت سائبان بھی تھے اور محافظ بھی تھے۔ اس لیے سوکا میں سکونت کے اس زمانے کی یاد منانا دراصل اس معجزہ خدا کا شکرانہ ہے جو اس نے عبرانیوں کے مصر سے نکلنے اور پھر چالیس برس تک بیابان میں قیام کے دوران میں ان پر بادلوں کے ذریعے حفاظت اور جائے اقامت کی صورت نازل کیا تھا۔ عید خیام ان چالیس برسوں کی یادگار بھی ہے جب یہودی مصر سے نکلنے کے بعد مسلسل حرکت میں رہے۔ عید خیام اپنے لغوی اور خصوصی مفاہیم کے علاوہ ایک ایسی یہودی عید کی حیثیت بھی رکھتی ہے جس میں ایک عالمگیر تحریک بھی ہے۔ اس عید کے موقع پر یہودی بنی نوع انسان کو ایک خصوصی پیغام بھی دیتے ہیں اپنے اس عقیدے کے حوالے سے کہ وہ مسیح موعود ( علمی نجات دہندہ) کے منتظر ہیں۔ان کے اس نکتہ فکر کا ایک مظاہرہ جشن کے سات دنوں کے دوران میں ستر بیلوں کی قربانی بھی ہے جو ستر اقوام کی نسبت سے قربان کیے جاتے ہیں۔[5][6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. احبار 23: 34
  2. "סוכות"۔ ویکی لغت 
  3. "Sukkot – The Festival of Booths"۔ 18 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2018 
  4. Sukkot
  5. "سال دینی یهود از عید سال نو تا عید سایه‌بان‌ها"۔ طهور دانش۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2018 
  6. "جشن سوکوت و عید سایه‌بان"۔ وزارت امور خارجہ اسرائیل۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2018