فولان خاتون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فولان خاتون
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1498ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1550ء (51–52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادرنہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات سلیمان اعظم  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی سلیمان اعظم  ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فولان خاتون (پیدائش: 1496ء— وفات: 1550ء) عثمانی سلطان سلیمان اعظم کی پہلی بیوی تھی لیکن وہ عثمانی قوانین کے مطابق سلطان سلیمان اعظم کی قانونی بیوی ہرگز نہیں تھی۔ فولان خاتون سے ایک شہزادی فاطمہ سلطان اور ایک بیٹا محمود پیدا ہوئے۔

فاطمہ سلطان (دختر سلیمان اعظم)
سلیمان اعظم


ابتدائی حالات[ترمیم]

فولان خاتون کی پیدائش 1496ء میں ازمیت میں ہوئی۔ وہ یونانی النسل خاتون تھی کہ جو سمرنہ سے استنبول لائی گئی تھی اور حرمِ سلطانی میں اُسے فولان خاتون کا نام دِیا گیا۔ فولان کا پیدائشی نام پردۂ اخفا میں ہے۔

ازدواجی زندگی[ترمیم]

سلطان سلیمان اعظم کی ازدواجی زندگی کے ابتدائی ماخذوں سے معلوم ہوتا ہے کہ فولان خاتون 1510ء میں حرمِ سلطانی میں آئی تھی اور وہ سلطان سلیمان اعظم کی زندگی میں آنے والی ابتدائی کنیزوں میں سے ایک تھی جبکہ ابھی سلیمان اعظم محض شہزادہ تھا۔ 1512ء میں فولان سے سلطان کا بیٹا محمود پیدا ہوا جو کم عمری میں ہی چیچک میں مبتلا ہوکر فوت ہوا۔ اپریل 1516ء میں ایک بیٹی شہزادی فاطمہ سلطان پیدا ہوئی جس کا انتقال 1561ء میں اپنے والد سلیمان اعظم کے عہدِ حکومت میں ہی ہوا۔


وفات[ترمیم]

فولان خاتون کو شہزادہ محمود کے انتقال کے بعد اور شہزادی فاطمہ سلطان کے ہمراہ ادرنہ کے پرانے محل بھیج دیا گیا جہاں فولان نے اپنی وفات تک زندگی بسر کی۔ 1550ء میں 53 یا 54 کی عمر میں فولان خاتون کا ادرنہ میں انتقال ہوا۔ اُس کے مقامِ تدفین کے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]