قمر رئیس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قمر رئیس اردو کے نامور محقق اور ترقی پسند ادیب ہیں۔

پیدائش[ترمیم]

قمر رئیس کی پیدائش جولائی 1932ء میں شاہجہان پور، ہندوستان میں ہوئی۔

تعلیم[ترمیم]

انھوں نے لکھنؤٴ یونیورسٹی سے ایم اے اور ایل ایل بی کیا اور پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے 1959ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

تدریس[ترمیم]

1959ء میں وہ دہلی یونیورسٹی میں شعبہ اردو میں لیکچرر ہوئے اور پھر ریڈر، پروفیسر اور صدر شعبہ بنے۔ انھوں نے دہلی یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

ادبی سفر[ترمیم]

وہ ترقی پسند ادیبوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور کم و بیش دودرجن کتب کے مصنف بھی تھے۔ ان کا بنیادی کام پریم چند پر تھا۔ وہ گذشتہ تین سال سے دہلی اردو اکیڈمی کے وائس چئیرمین تھے۔ انھوں نے نہ صرف ترقی پسند ادیب کی حیثیت سے بلکہ اردو کے خادم کی حیثیت سے بھی کافی نام کمایا۔ پروفیسر قمر رئیس تاشقند میں پانچ سال تک انڈین کلچرل سینٹر کے ڈائرکٹر رہے۔ وہ پانچ بار انجمن اساتذہ اردو جامعات کے جنرل سکریٹری بھی رہے۔ انھوں نے 18 سال تک انجمن ترقی پسند مصنفین کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے بھی حدمات انجام دیں۔ وہ اردو کے پہلے پروفیسر تھے جنہیں یو جی سی نے نیشنل لیکچرار کے اعزاز سے نوازا تھا۔ اس کے علاوہ 2001ء میں تاشقند یونیورسٹی نے انھیں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی تھی۔

وفات[ترمیم]

قمر رئیس 29 اپریل 2009ء کو دہلی میں انتقال کر گئے۔

بیرونی روابط[ترمیم]