ماورائی عدد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ریاضیات میں ماورائی عدد ایسا عدد (ممکن ہے مخلوط عدد ہو) جو الجبرائی نہ ہو یعنی کسی ناطق عددی سر رکھنے والے کثیر رقمی کا جذر نہ ہو۔ ماورائی عدد کی مشہور مثالیں π اور e ہیں۔ اگرچہ ،ماورائی اعداد کی چند جماعتیں ہی معلوم ہیں، مگر ماورائی عدد نادر ہرگز نہیں۔ درحقیقت تقریباً تمام حقیقی عدد اور مختلط عدد ماورا ہیں، کیونکہ الجبرائی اعداد قابل شمار ہیں حبکہ حقیقی اعداد (اور مختلط اعداد بھی) ناقابل شمار ہیں۔ تمام ماورائی اعداد غیرناطق ہوتے ہیں کیونکہ تمام ناطق اعداد الجبرائی ہیں۔ اس کا اُلٹ سچ نہیں: تمام غیر ناطق اعداد ماورائی نہیں ہوتے۔