مٹیاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

(مٹیاری)
شہر
مٹیاری
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمسندھ
ضلعضلع مٹیاری
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مٹیاری (انگریزی: Matiari) پاکستان کا ایک آباد مقام جو سندھ میں واقع ہے۔[1]

مٹیاری شہر ، تعلقہ مٹیاری اور ضلع مٹیاری کا صدر مقام بھی ہے، شہر میں آباد ذاتوں میں سادات، میمن خاصخیلی، کھوسہ، سمہ، کلہوڑا، مجیدانا، ساہوال وغیرہ آباد ہیں، 2017ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 21195 نفوس پر مشتمل تھی،

روایات کے مطابق مٹیاری شہر کی بنیاد ’’سیدوں‘‘نے رکھی تھی جن کے آباء و اجداد آٹھویں صدی ہجری میں ہرات سے ہجرت کرکے یہاں آئے تھے،

قرآن شریف کا پہلی مرتبہ سندھی زبان میں ترجمہ کرنے والے عالم ، آخوند عبدالعزیز کا تعلق مٹیاری شہر سے تھا جب کہ تحریک خلافت پر جان قربان کرنے والے پہلے شہید محمد رحیم قاضی بھی اسی شہر کے باسی تھے۔ مٹیاری شہر پاکستان میں گھریلو دست کاری ، صنعت و حرفت کا بڑا مرکز ہے۔ یہاں آج بھی ہاتھ کی کھڈیوں سے کپڑا بننے کا رواج ہے۔ ۔یہ شہر گھریلو دست کاریوں میں سندھی کڑھائی والے گلے، سندھی ٹوپیاں لوئی (گرم چادریں)اور بیڑی سازی ، کاشی اور اجرک کے حوالے سے معروف ہے۔ یہاں کپڑے کی ہر دکان پر ہاتھ سے بنی ہوئی اجرک فروخت ہوتی ہے، رلّی بھی سندھی ثقافت اور گھریلو دست کاری کا ایک حسین شاہ کار ہے۔ جو یہاں بنتی ہے، مٹیاری کا علاقہ زراعت کے حوالے سے بھی نمایا مقام رکھتا ہے۔ یہ ضلع کپاس، گنا، کیلا، گندم، آم اور پیاز کی کاشت کے لیے مشہور ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Matiari"