مہاشیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مہاشیر

مہاشیر (Mahseer) دریائی پانی کی مچھلی ہے۔ پاکستان میں یہ دریاوں اور پہاڑی ندیوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ پاکستان کی قومی مچھلی ہے۔

مہاشیر مچھلی عمومی طور پر پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پائی گئی ہے۔

اور پاکستان میں اس کی دو بڑی اقسام ملتی ہیں۔

جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی " گولڈن مہاشیر" ہے۔

اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ صرف ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں میں پائی جاتی ہے اور باقی دنیا میں شائید اس کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

یہ بنیادی طور پر میٹھے پانی کی مچھلیہے اور ذائقے میں بہت لذیذ ھوتی ہے۔ اب نام کی مناسبت سے یہ سنہرے رنگ کی ھوتی ہے۔

اس کی دوسری قسم بلوچستان کے علاقے زوب میں پائی جاتی ہے جو کے پی کے کی مچھلی نسل سے قدرے مختلف ہے۔ زوب کی نسبت سے اس کا نام " زوبی مہاشیر" ہے۔

اس کا اور گولڈن مہاشیر کا واضح فرق یہ ہے کہ اس کی بڑی بڑی مونچھیں ہوتی ہیں اور سر قدرے چپٹا ہوتا ہے۔

زوبی مہاشیر کی موجودگی دریائے کابل، دریائے قرم اور دریائے گومل میں بھی پائی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مہاشیر مچھلی پاپلیٹ یا سرمئی پاپلیٹ کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔

یہ مچھلی ملائیشیا، انڈونیشیا، ایران، جنوبی ایشیاء اور برصغیر میں پائی جاتی ہے۔[1][2][3]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Menon AGK, 1992. Taxonomy of mahseer fishes of the genus Tor Gray with description of a new species from the Deccan. J. Bombay Nat. Hist. Soc. 89 (2):210–228
  2. Roberts TR (1999)۔ "Fishes of the cyprinid genus Tor in the Nam Theun watershed, Mekong Basin of Laos, with description of a new species"۔ Raffles Bulletin of Zoology۔ 47 (1): 225–236۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2013  "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 25 اپریل 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2013 
  3. Jha, B.R. & Rayamajhi, A. (2010)۔ "Tor putitora"۔ لال فہرست برائے خطرہ زدہ جاندار نسخہ 2012.2۔ بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2013