نظامت توضیع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظامت توضیع کی مثال

نظامت توضیع (انگریزی: Configuration Management) سے مراد وہ عملکاری (Process) ہے جو کسی بھی حصیلہ (Product) کو رواج دینے اور اس کے دائرہ حیات کے دوران بمطابق اشتقاق (Design) و عملیاتی (Operational) معلومات، کارگردگی کو برقرار و بحال رکھنے اور اس کے طبعی خواص کو ضروریات سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے مستعمل ہو۔ اسے آگے کے مضموں میں ہم سی-ایم کے مخفف سے ظاہر کریں گے۔

کنفیگریشن مینجمنٹ کی یہ عملکاری عسکری انجینئری تنظیموں کے اندر پیچیدہ نظاموں میں وسیع تر پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔

مثلاً، ہتھیاروں کا نظام، نظام ترسیلات (Vehicle System) یا پھر نظام اطلاعات عسکری نظام کے علاوہ یہ عملکاری اب مدنی ہندسیات کے اندر ڈومین ماڈلز (Domain Models) کے لیے اور صنعتی انجینئری کے متعلقہ شعبہ جات جیسا کہ سڑکیں، پل، نہریں، پشتے (Dams) اور عمارتیں بنانے میں بھی مستعمل ہے۔

تعارف[ترمیم]

کسی بھی نظام کے دائرہ حیات میں نظامت توضیع (c.m) کا اطلاق اس نظام میں شفافیت لانے کیساتھ کارگردگی اور طبعی وعملی خواص میں ضابطے کا باعث بنتا ہے۔ یہ اس امر کی بھی یقین دہانی کراتا ہے کہ نہ صرف کارگردگی توقعات کے عین مطابق ہے بلکہ تمام مجوزہ تفصیلات دستاویزی شکل میں بھی موجود ہیں۔ اس سی-ایم عملکاری کا بنیادی مقصد مربوط نظام میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے باقرینہ انتظام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ تا کہ اس سے وسعت نظام، بہتر کارگردگی، عملی بھروسا اور بحالی نظام جیسے کہ نظام کے دائرہ کار میں وسعت، تخفیف لاگت، عملی خطرات میں خاطر خواہ کمی، نظامی تسلسل اور کمی اورکوتاہی کے ازالہ جیسے فوائد حاصل کیے جا سکیں۔ سی-ایم کے کسی نظام پر اطلاق کی لاگت اور بہت سے مصارف کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہے۔ جبکہ اس کی عملدرآمدی کے بغیر کسی بھی نظام کی ترویج بہت سے تباہ کن مسائل کا شکار ہو سکتی ہے جو نظام کے دائرہ حیات پر موثر طریقے سے اثر انداز ہوں گے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔