ویکیپیڈیا:فاضل کاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فاضل کاری - ممنوع!

ویکی فاضل کاری (Wiki Spammig) کی تین قسمیں ہیں جن میں اشتہارات بطور مضامین، بیرونی روابط میں فاضل کاری اور مصنف یا اس کے کام کی تشہیر کی نیت سے حوالہ جات شامل کرنا۔

اشتہارات بطور مضامین[ترمیم]

ایسے مضامین کو اشتہار تصور کیا جاتا ہے جن میں کسی کاروبار، مصنوعات، خدمات یا تعلقات عامہ کا اشتہاری اسلوب میں تذکرہ کیا جائے اور اس کے ذریعہ کسی کمپنی یا فرد کا اشتہار مقصود ہو۔

ایسے مضامین میں عموماً اشتہاری زبان استعمال کی جاتی ہے اور بیرونی روابط کے ذیل میں کاروباری ویب سائٹ کے حوالے بکثرت دیے جاتے ہیں۔ اس طرح کے مضامین میں {{سریع حذف فاضل کاری}} کا سانچہ لگا کر انہیں حذف کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔

فاضل کاروں کو انتباہ دینا[ترمیم]

اشتہاری مضامین لکھنے والے فاضل کاروں کو انتباہ دینے کے لیے ان کا تبادلہ خیال صفحہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہیں تین مرتبہ متنبہ کیا جائے اور اس حرکت سے باز نہ آنے پر چوتھی مرتبہ انہیں بتایا جائے کہ اب ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

اگر کسی مضمون میں فاضل کاری کی گئی ہے اور آپ کے پاس اسے دور کرنے کے لیے وقت یا صلاحیت نہیں ہے تو آپ اس پر یہ سانچہ لگا سکتے ہیں۔

فاضل کاری سے نمٹنا[ترمیم]

==مزید دیکھیے==تازہ ترین خبریں