ویکیپیڈیا:ویکی آموزی (بات چیت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابتداء کیجیے!   اڑوس
پڑوس
  تحریر
کریں
  شکل
صورت
  شکل
صورت
  ربط
سازی
  بات
چیت
  اندراج
رکنیت
  اضافی
معلومات
   

ویکیپیڈیا پر دیگر صارفین اور ساتھیوں سے بات چیت اور مشورے بھی کیے جاسکتے ہیں۔ اور ایسا کرنا بسا اوقات انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے، اس طرح سے آپ اپنی کسی بھی مشکل کے بارے میں کسی دوسرے ساتھی سے مشورہ کر کہ نا صرف یہ کہ اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں بلکہ اس طرح سے اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کی رفتار بھی تیز ہو سکتی ہے اور اس کے معیار اور خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

تمام ساتھیوں سے بات کرنے کے مختلف صفحات (یا یوں کہہ لیجیئے کہ طریقے) استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر

  • اگر آپ کو مطلوبہ صارف کا صفحہ صارف معلوم ہے تو براہ راست اس کے تبادلۂ خیال پر اپنا پیغام درج کر سکتے ہیں
  • اگر آپ کو صفحۂ صارف تلاش کے خانے میں لکھ کر تلاش کرنا دشوار لگے تو آپ حالیہ تبدیلیاں کے صفحے پر جاکر اس صارف کے نام پر کلک کر سکتے ہیں
  • اگر آپ کو کسی مضمون کے بارے میں بات چیت کرنا ہے تو ایسا آپ اس مضمون کے صفحۂ تبادلۂ خیال پر کر سکتے ہیں
  • اگر آپ مذکورہ بالا تمام صفحات تک پہنچنے میں دشواری محسوس کریں تو آپ دیوان عام میں اپنا پیغام لکھ چھوڑیئے کوئی نا کوئی ساتھی آپ کی مدد کو آجائے گا

یاد آوری

ایک بات یاد رکھنے سے نا صرف یہ کہ آپ کی گفت و شنید میں آسانی ہو گی بلکہ اس طرح دیگر ساتھیوں کے لیے بھی سہولت پیدا ہوگی اور وہ بات ہے ؛ اپنے ہر پیغام کے آخر میں اپنے دستخط کرنا۔ دستخط کرنے کا طریقۂ کار بہت آسان ہے۔ دستخط کرنے کے لیے آپ کو تدوینی خانے میں اوپر نظر آنے والی پٹی میں موجود دستخط کا بٹن ایک بار دبانا ہوگا اور اس کے دبانے سے چھ عدد نشانات ظاہر ہوں گے ؛ یہی نشانات ، جب آپ صفحہ محفوظ کریں گے تو آپ کے دستخط کے طور پر ظاہر ہوں گے۔ دستخط کے بٹن کی وضاحت کے لیے درج ذیل تصویر ملاحظہ کیجیئے۔



اس دستخط کی یاد آوری کے بارے میں ایک بات کی اور یاد آوری کر لیجیئے اور وہ یہ کہ ایسے دستخط لگانے کی ضرورت صرف اور صرف آپ کے پیغامات (یعنی گفتگو) والی تحریر کے آخر میں ہوتی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کونسا پیغام کس صارف نے کب لکھا۔ ایسا اپنے مضامین میں ہرگز نہیں کرنا چاہیے ؛ اپنے مضامین میں آپ کو اپنے دستخط کرنے کی بالکل فکر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جو بھی مضمون آپ لکھیں گے اس کے ساتھ ایک تاریخچہ کا صفحہ خود بخود بن جائے گا اور اس تاریخچہ میں آپ کا نام مع تاریخ ہمیشہ کے لیے درج کر لیا جاتا ہے۔