کرس فینی گن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پیدائش: 5جون 1944

انتقال: 2 مارچ 2009

برطانیہ کے سابق اولمپک باکسنگ چیمپئن۔ بکنگھم شائر میں اینٹیں اٹھانے والے اس شخص نے انیس سو اڑسٹھ میں میکسیکو میں سوویت یونین کے الیکسے کسلیوو کو ہرا کر سونے کا تمغا جیتا اور پھر جلد ہی لائٹ ہیوی ویٹ مقابلوں میں برطانیہ، یورپ اور دولت مشترکہ کے ممالک کی طرف سے بڑے اعزازات حاصل کر کے پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت اختیار کر گئے مگر ورلڈ چیمپئن کا تاج ان کے قابو میں نہ آ سکا۔ ویمبلے کے مقام پر امریکی چیمپئن باب فاسٹر کے مدمقابل 1972ء میں انھوں نے چودہ راؤنڈز پر مشتمل تاریخی مقابلے میں حصہ لیا مگر بد قسمتی سے وہ فیورٹ کھلاڑی باب فاسٹر کو شکست نہ دے سکے