کھکھہ راجپوت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


کھکھہ راجپوت کشمیر پاکستان و بھارت میں آباد ایک ذی حیثیت قبیلہ ہے۔ یہ قبیلہ اپنی عظیم تاریخی روایات کا حاحمل ہے اور اپنے موروث اعلی کے نام کی مناسبت سے کھکھہ راجپوت کہلاتا ہے۔ کھکھہ راجپوت قبیلہ انتہائی جنگجو بہادر باغیرت قبیلہ ہے۔اس قبیلہ کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہوتے ہیں۔خاندان سے باہر رشتہ داری نہیں کرتے۔ کھکھہ راجپوت اعلیٰ اوصاف و اقدار کے حامل لوگ ہیں مظفرآباد آزاد کشمیر کو ان لوگوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

کھکھہ خاندان نے جنجوعہ راجپوت سے جنم لیا جن کا جد امجد مہا بھارت کے پانڈو خاندان سے تھا اس کا نام مہاراجا جنمے جایا تھا۔ جنمے جایا کا شجرہ ارجن سے جا ملتا ہے۔ راجا جنمے جایا کے خاندان سے رائے دھروپت دیو جنم لیا اور اس کا ایک بیٹا تھا جس کا نام رائے اجمل جنجوعہ تھا۔

رائے اجمل اپنی جوانی میں بارہویں صدی عیسوی میں شہاب الدین غوری سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوا اور اپنا نام رائے کی جگہ راجا سے تبدیل کر دیا۔ راجا اجمل کی اولاد میں سے رائے مل یا راجا مل خان پیدا ہوا جس نے کوہستان نمک کی کان سے باقاعدہ تجارت کا آغاز کیا ۔

راجا مل خان کے پانچ فرزند ہوئے جن میں راجا تنولی، راجا جودھ، راجا کھکھا، راجا بھیر اور راجا کالا خان پیدا ہوئے۔ مظفرآباد کا مشہور حلقہ کھاوڑہ راجا کھکھہ خان کے نام سے منسوب کھکھے واڑہ کھاوڑہ ہوا ہے اور کشمیر پر راجپوتوں کے دور حکومت میں اس علاقہ کو خود مختاری حاصل رہی ہے راجا کھکھہ خان جن کی اولاد نے بالترتیب امب (موجودہ کے پی کے)، جہلم، نیلم ( آزاد کشمیر)، چکوال اور کہوٹہ میں سکونت اختیار کی۔ بعد ازاں ان میں سے دیگر اپنی اولاد اور ہمراہوں کے اثر و رسوخ سے کچھ حد تک اپنی اجارہ داری قائم کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

سانچہ:تاریخ اقوام کشمیر