یواڈو

یہ بہترین مضمون ہے۔ مزید تفصیل کے لیے یہاں طق کریں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یواڈو
اشاعت پوسٹر
ہدایت کارومسی پیڈپلی
پروڈیوسردل راجو
تحریرابروی روی (ڈائیلاگ)
منظر نویسوکنٹھم ومسی
ومسی پیڈپلی
کہانیوکنٹھم ومسی
ستارےرام چرن
ایمی جیکسن
شروتی ہاسن
موسیقیدیوی سری پرساد
سنیماگرافیرام پرساد
ایڈیٹرمارتھنڈ کے وینکٹیش
پروڈکشن
کمپنی
تاریخ نمائش
  • 12 جنوری 2014ء (2014ء-01-12)[1]
دورانیہ
165 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ350 ملین[2]
باکس آفس471 ملین[3]

یواڈو (اردو: کون ہے وہ؟) 2014ء کی بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے شریک مصنف اور ہدایت کار ومسی پیڈپلی ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے رام چرن، ایمی جیکسن اور شروتی ہاسن ہیں، جبکہ سے کمار، راہل دیو اور جیاسدھا معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔ اللو ارجن نے بطور ستیہ اور کاجل اگروال نے بطور دیپتی فلم میں خصوصی ظہور کیا۔ اس فلم کو دل راجو نے سری وینکٹیشورا کریشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ وکنٹھم ومسی نے ومسی پیڈپلی کے ساتھ فلم کی کہانی لکھی۔ دیوی سری پرساد نے فلم لا میوزک کمپوز کیا، جبکہ مارتنڈ کے وینکٹیش فلم کے ایڈیٹر ہیں۔

یواڈو کی کہانی 1997ء کی جون وو کی فلم فیس/آف سے متاثر ہے اور اجنبی اشخاص ستیہ اور چرن کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم 350 ملین کے بجٹ پر تیار کی گئی۔ فلم کی منصوبہ بندی 9 دسمبر، 2011ء کو ہوئی۔ فلم کی شوٹنگ 27 اپریل، 2012ء کو شرور ہوئی اور 22 جولائی، 2013ء کو اختتام پزیر ہوئی۔ فلم کی شوٹنگ وشاکھاپٹنم اور حیدرآباد، دکن میں ہوئی، زیادہ تر شوٹنگ راموجی فلم شہر میں ہوئی۔ جبکہ دو گانے سوئٹزرلینڈ اور بینکاک میں فلمائے گئے۔

مکر سنکرانتی کے تہوار پر جاری ہونے والی اس فلم نے شائقین کی طرف سے اچھے تجزیے حاصل کیے۔ اس فلم نے 600 ملینن سے زیادہ کی کمائی کی اور 2014ء کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔ یہ فلم ہندی زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی، جبکہ تمل زبان میں مگادھیرا اور ملیالم زبان میں بھیا مائی برادر کے عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔

کردار[ترمیم]

میڈیا[ترمیم]

فلم کے ٹیلی ویژن پریمیئر کے حقوق ما ٹی وی نے نامعلوم قیمت میں خریدے۔[4] فلم نے ٹیلی ویژن پریمیئر کے دوران 10.14 کی ٹی آر پی ریٹنگ حاصل کی۔[5] فلم کے ملیالم ورژن بھیا مائی برادر کے ٹیلی ویژن پریمیئر کے حقوق ماژاول منوراما کو 6.5 ملین میں بیچے گئے، یہ کسی تیلگو فلم کے ملیالم ڈب ورژن کے لیے سب سے زیادہ پیسے تھے۔[6][7][8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Sangeetha Seshagiri (11 January 2014)۔ "'Yevadu' Set for Big Release on 12 January, Will Ram Charan Starrer Perform Better than '1 Nenokkadine'?"۔ International Business Times India۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015 
  2. Shekhar (14 August 2013)۔ "Ram Charan's Yevadu Release Further Delayed By Seemandhra Issue"۔ Oneindia Entertainment۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015 
  3. Sangeetha Seshagiri (16 February 2014)۔ "Top Worldwide Share (Telugu): 'Yevadu', 'SVSC', 'Attarintiki Daredi', 'Mirchi' and Other Films"۔ International Business Times India۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015 
  4. "Yevadu to be aired on TV soon"۔ The Times of India۔ 6 May 2014۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015 
  5. "Shocking : Pandavulu Pandavulu Thummeda gets better TRP than Mahesh Babu's 1 Nenokkadine"۔ The Times of India۔ 24 July 2014۔ 18 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2015 
  6. "Record price for Bhaiyya satellite rights"۔ The Times of India۔ 16 February 2014۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015 
  7. "Yevadu(Movie, DVD)"۔ فلپ کارٹ۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015 
  8. "Yevadu (Movie, Blu-ray)"۔ Flipkart.com۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015 

بیرونی روابط[ترمیم]