خانقاہ غوثیہ اصدقیہ ، سہسرام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خانقاہ غوثیہ اصدقیہ، سہسرام

خانقاہ غوثیہ اصدقیہ، سہسرام ملک بھارت کا ایک روحانی مرکزہے۔جو ایک چشتی قادری خانقاہ ہے یہ خانقاہ صوبہ بہار کی معروف خانقاہوں میں ایک ہے۔یہ روحانی مرکز شہر سہسرام کے قلب میں واقع روضہ حسن خاں سورسے متصل ہے۔1331ھ میں عارف باللہ خواجہ سید شاہ غلام غوث شہودی نے اس خانقاہ کی بنیاد رکھی اور یہاں سے رشد و ہدایت اور اصلاح ظاہر و باطن کا فریضہ انجام دیا۔اس خانقاہ کا مقصد تزکیہ نفس تطہیر باطن اصلاح احوال کے ذریعہ بندگان خدا کے اندر اطاعت خدا و رسول کا جذبہ پیدا کرنا اور عالم میں اخوت محبت اعلی اخلاق و کردار کے ذریعہ روحانیت کی فضا ہموار کرنا ہے۔اس خانقاہ کے مریدین و متوسلین و معتقدین میں وطن عزیز بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش نیپال ساؤتھ افریقہ فجی وغیرہ ممالک کے کثیر مسلمان ہیں جو اس خانقاہ سے قلبی ارادت رکھتے ہیں اور روحانی فیض کے لیے رجوع کرتے ہیں۔

خانقاہ غوثیہ اصدقیہ[ترمیم]

معلومات

بانی:خواجہ سید شاہ غلام غوث شہودی

تاسیس:1331ھ

نوع:صوفی مرکز

محل وقوع[ترمیم]

شہر :سہسرام

ضلع:روہتاس

ملک: بھارت

پس منظر[ترمیم]

سیدنا خواجہ سید شاہ غلام غوث شہودی  سہسرام کے عظیم بزرگ ہیں۔آپ نے خواجہ شہود الحق اصدقی نالندہ بہار سے شرف بیعت حاصل کیا اور حضرت شیخ نے آپ کو خرقہ خلافت اور منصب اجازت عطا فرماکرسلسلہ قادریہ چشتیہ میں مجاز و ماذون فرمایا۔۔۔ وصال شیخ کے بعدخواجہ غلام غوث شہودی نے 1331ھ  میں سہسرام کے اندر خانقاہ غوثیہ اصدقیہ  کی داغ بیل ڈالی اور مسند ارشاد سجا کر ارشاد و ہدایت اور خدمت خلق کی طرف متوجہ ہوئے ہزارہا بندگان خدا نے اصلاح باطن کے لیے آپ کی طرف رجوع کیا اور روحانیت میں اعلی مقام حاصل کیا۔

خانقاہ غوثیہ کی شاخیں[ترمیم]

اس خانقاہ سے منسلک ملک و بیرون ملک متعدد خانقاہیں ہیں جن میں یہ قابل ذکر ہیں۔خانقاہ بشیریہ غوثیہ نالندہ بہار جس کے موجودہ سجادہ نشیں علامہ رکن الدین اصدق چشتی ہیں۔ خانقاہ معینیہ غوثیہ و دارالعلوم قادریہ غریب نواز لیڈی اسمتھ ساؤتھ افریقہ جن کے موجودہ سجادہ نشین علامہ سیدمحمد علیم الدین اصدق مصباحی ہیں۔

قابل ذکر وابستگان[ترمیم]

اس خانقاہ کے فیض یافتہ علما و فضلا کی ایک بڑی تعداد ہے جن میں ممتاز علما یہ ہیں۔علامہ شاہ رکن الدین اصدق چشتی۔علامہ سید محمد علیم الدین اصدق مصباحی علامہ سییف الدین اصدق چشتی۔علامہ نور الدین اصدق مصباحی مفتی سید شہباز اصدق چشتی ساوتھ افریقہ

خانقاہ کے شعبے[ترمیم]

یہ خانقاہ بہار کی ممتاز اور شہر کی بے حد متحرک خانقاہ ہے اس خانقاہ میں علمی فکری تحریری و تصنیفی شعبے مصروف عمل ہیں

تحفیظ القرآن مدرسہ غوثیہ گلزار اصدق[ترمیم]

اس خانقاہ میں تحفیظ القرآن کا شعبہ بہت عظیم ہے اس شعبے میں طلبہ و طالبات کی تعداد پچاس ہے۔تحفیظ القرآن کی دو درس گاہ ہے جس میں 50 طلبہ و طالبات حفظ قرآن کی دولت حاصل کر رہے ہیں۔یہ سہسرام کا پہلا ادارہ ہے جہاں طالبات بھی حُظ قرآن کی دولت سے مالامال ہوتی ہیں

مکتب[ترمیم]

اس شعبے میں شہر کے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتاہے اس کے لیے نصاب بھی مقرر ہے اسی نصاب کے تحت بچوں کو تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا سکھایا جاتا ہے نیز عقیدہ فقہ اور تاریخ کی بھی تعلیم دی جاتی ہے اور اردو لکھنے پڑھنے کی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔یہ مکتب اپنے اعلی تعلیمی معیار کے سبب شہر میں بہت مقبول ہے۔

تحریک غوثی[ترمیم]

یہ دعوت و تبلیغ اور نشر و اشاعت و تصنیف و تالیف کا شعبہ ہے۔اب تک کئی قدیم اور قابل ذکر کتابیں اس شعبے سے چھپ کر اہل علم و ادب سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں

موجودہ سجادہ[ترمیم]

خانقاہ غوثیہ اصدقیہ کے موجودہ سجادہ نشیں مولانا سید عارفین اصدق غوثی ہیں۔ یہ خانقاہ موصوف کی سجادگی میں دینی ملی تعلیمی تصنیفی فلاحی رفاہی وغیرہ متعدد شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ۔

بیرونی حوالہ

حوالہ:[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وصال نامہ مطبوعہ 1377ھ