دی کپل شرما شو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دی کپل شرما شو
نوعیتSketch comedy
ٹاک شو
تخلیق کارکپل شرما
تحریرپردیپ چترویدی
Vivek
لکھبیر لیہری
ونکوش ارورا
دینیش بریگیڈیر
انکولپ گوسوامی
مہیش بھلا
ہدایاتبھرت ککریتی
تخلیقی ہدایت کارپنکج سدھیر مشرا
پیش کردہکپل شرما
نمایاں اداکارکپل شرما
سمونا چکرورتی
کیکو شاردا
چندن پربھاکر
روشیل راو
بھارتی سنگھ
کروشنا ابھیشیک
نشربھارت
زبانہندی
تعدادِ دور2
اقساط185
تیاری
فلم ساز
کیمرا ترتیبMulti-camera
دورانیہAbout 1:30 hour
پروڈکشن ادارہK9 Films
TEAM (triumbh entertainment & media)
Salman Khan Television
Banijay Asia Optimistix Entertainment
تقسیم کارسونی پکچرس نیٹ ورک
نشریات
تصویری قسمPAL (576i)
HDTV 1080i
نشر اوّلIndia
23 اپریل 2016ء (2016ء-04-23) – تا حال
بیرونی روابط
ویب سائٹ

دی کپل شرما شو ہندی زبان میں نشر ہونے والا اسٹینڈ اپ کامیڈی طرز کا مزاحیہ ٹی وی سلسلہ ہے جس کی میزبانی مشہور مزاحیہ اداکار کپل شرما کرتے ہیں۔ یہ پروگرام سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوتا ہے۔ اس شو کا پہلا سیزن 23 اپریل 2016ء کو نشر ہوا تھا۔ یہ مزاحیہ ٹی وی سلسلہ کپل شرما اور شانتی ون نان کواوپیریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں موجود اس کے پروسیوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ شو کی فلم سازی گورے گاؤں، ممبئی میں موجود فلم سٹی میں کی جاتی ہے۔[1] شو کا پہلا سیزن کپل شرما کے پروڈکشن ہاوس کے 9 فلمز نے فریمس پروڈکشنز کے ساتھ مل کر پروڈیوز کیا تھا۔ دوسرا سیزن سلمان خان، کے 9، بنیجے ایشیا اور ٹیم (ٹرایمپھ اینٹرٹینمینٹ اینڈ میڈیا) نے مل کر پروڈیوس کیا۔[2][3]

فارمیٹ[ترمیم]

عمومی جائزہ[ترمیم]

سیزن قسطوں کی تعداد نشر (بھارت)
پہلی متربہ نشر آخری مرتبہ نشر
1 130 23 اپریل 2016ء (2016ء-04-23) 2 ستمبر 2017 (2017-09-02)
2 55 29 دسمبر 2018ء (2018ء-12-29) تا حال

اس شو کا فارمیٹ کومیڈی نائٹز ود کپل کے جیسا ہی ہے۔[4] دی کپل شرما شو کپل شرما اور اس کے مزاحیہ معاون اداکاروں کے درمیان میں آپسی ہنسی مذاق، نوک جھونک اور لطیفوں کا مجموعہ ہے۔ معاون اداکاروں میں سمونا چکرورتی، کیکو شاردا، چندن پربھاکر اور روشیل راو ہیں۔ یہ تمام اداکار شانتی ون نان کواوپے ریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے سکان ہیں۔ عموما ہر قسط ہو حصوں ہر مشتمل ہوتی ہیں جس میں پہلے حصہ میں شو کے اداکار ایک اسکٹ یا ڈراما پیش کرتے ہیں اور دوسرے حصہ میں کوئی مشہور شخصیت جلوہ افروز وتی ہے۔ [5] ایک عرصہ تک نوجوت سنگھ سدھو اس شو کے مستقل مہمان تھے۔[6][7]

کاسٹ[ترمیم]

سیزن 1[ترمیم]

اہم کردار[ترمیم]

  • کپل شرما بحیثیت کپو شرما، چپو شرما، شمشیر سنگھ (انسپیکٹر)، راجیش ارورا، گپو، ٹپو، شتروگھن سنہا کی نقل۔[8]
  • سنیل گروور بحیثیت ڈاکٹر مشہور گلاٹھی، رنکو دیوی، پڈھو، امیتابھ بچن کی نقل، دھرمیندر کی نقل۔ [9]
  • علی اصغر بحیثیت نانی، بیگم لچی اور امیتابھ بچن کی نقل۔[10]
  • کیکو شاردا بحیثیت بمپر لاٹری (50 50 ہسپتال کی نرس)، سنتوش (سنکو دیوی کی نند)، دامودر ایشورلال گائتونڈے (انسپیکٹر)، بچا یادو (دودھ والا)، کچا یادو (بچا یادو کا جڑواں بھائی)، بابی دیول کی نقل۔
  • بھارتی سنگھ بحیثیت ببلی موسی اور للی۔[11]
  • چندن پربھاکر بحیثیت چندو (دبئی ٹی اسٹال کا سی ای او)، ابھیشیک بچن کی نقل۔
  • سمونا چکرورتی بحیثیت سارلا گلاٹی (ڈاکٹر مشہور گلاٹی کی بیٹی) اور کپو کی بچپن کی دوست۔
  • روشیل راو بحیثیت لیٹری اکیلا (50-50 ہسپتال کی نرس)
  • سگندھا مشرا بحیثیت معملہ ودیاوتی اور کنگنا راناوت کی نقل۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Kapil Sharma 'unwillingly' returns on sets of his chat show after being hospitalized"۔ میڈ ڈے 
  2. "The Kapil Sharma Show – Press Release"۔ Sony Pictures Networks 
  3. "The Kapil Sharma Show premiere"۔ دی انڈین ایکسپریس 
  4. "The Kapil Sharma show review: Dull and disappointing"۔ زی نیوز۔ 26 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2016 
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 03 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2019 
  6. "The Kapil Sharma Show premieres tonight; all you want to know about the show"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 22 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2016 
  7. "Kapil Sharma will back this Diwali with The Kapil Sharma Show"۔ 8 اکتوبر 2018۔ 01 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2019 
  8. "First teaser of The Kapil Sharma Show Season 2 is out, watch"۔ India Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2018 
  9. "No regrets, because I am working non-stop: Sunil Grover on quitting Kapil Sharma's show"۔ ہندوستان ٹائمز 
  10. "Ali Asgar reveals the real reason why he left Kapil Sharma Show and it is not Sunil Grover."۔ دی انڈین ایکسپریس 
  11. "Bharti Singh to quit The Kapil Sharma Show"۔ دی انڈین ایکسپریس