دیبا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دیبا
معلومات شخصیت
پیدائشی نام رحیلہ
پیدائش (1947-08-01) اگست 1, 1947 (عمر 76 برس)
رانچی، بہار، برطانوی ہند
شہریت بھارت
برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات نعیم رضوی
عملی زندگی
پیشہ فلمی اداکارہ
ٹی وی اداکارہ
اعزازات
نگار اعزازات:
خصوصی اعزاز، سجنا دور دیا، (پنجابی فلم)
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دیبا (ولادت:1 اگست 1947ء) ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ وہ 1960ء اور 1970ء کی دہائی کے دوران فلم کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، جو اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے رومانوی اور المناک کرداروں کے لیے مشہور تھیں۔[1][2]

ابتدائی زندگی اور کیریئر[ترمیم]

دیبا 1 اگست 1947ء کو برطانوی ہند کے صوبے بہار کے رانچی میں پیدا ہوئیں تھیں۔ آپ کا اصلی نام راحیلہ ہے۔ 1950ء کی دہائی میں، راحیلہ اپنی شادی شدہ بہن کے ساتھ کراچی ریلوے اسٹیشن کے قریب رہ رہی تھی۔[2] دیبا نے اپنے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز بطور بچہ اداکارہ فلم ’’ فیصلہ ‘‘ (1959ء) سے کیا تھا اور انھیں "چوٹنکی" کا نام دیا گیا تھا کیوں کہ وہ ابھی چھوٹی بچی ہی تھیں۔[1][2]

دیبا کو 1970ء میں پنجابی فلم سجنا ڈور دیا کے لیے نگار ایوارڈز برائے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ ان کے مسکراتے چہرے کو "پاکستانی مونا لیزا" کا نام دیا گیا۔[1][3]

دیبا نے 2000ء کی دہائی کے اوائل میں کئی ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کی۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

دیبا نے 1971ء میں کیمرا مین نعیم رضوی سے شادی کی اور 10 سال کے لیے فلمی دنیا چھوڑ دی۔ مالی مشکلات کی وجہ سے دیبا نے 1987ء پاکستانی فلمی دنیا میں معاون اداکارہ کے طور پر دوبارہ آغاز کیا۔[2][1][4]

ایوارڈ اور پہچان[ترمیم]

ٹیلی ویژن ڈراموں کی فہرست[ترمیم]

فلموں کی فہرست[ترمیم]

فلم سال
صدقے تیری موت توں 1977ء
روٹی 1988ء
سرمایہ 1990ء
وطن کے راکھوالے 1991ء
انٹرنیشنل لٹیرے 1994ء
پل دو پل 1999ء

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت Profile of Deeba on Cineplot.com website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cineplot.com (Error: unknown archive URL) Published 27 September 2009, Retrieved 24 June 2020
  2. ^ ا ب پ ت "Profile of Deeba"۔ Pakistan Film Magazine website۔ 17 August 2004۔ 05 مارچ 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2020 
  3. "Fame and fidelity"۔ Dawn (newspaper)۔ 2 August 2007۔ 15 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2020 
  4. Omair Alavi (1 August 2017)۔ "Happy Birthday Deeba - Samaa TV"۔ Samaa TV News website (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2020 
  5. Nigar Award for Deeba in 1970 on Cineplot.com website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cineplot.com (Error: unknown archive URL) Published 13 May 2010, Retrieved 24 June 2020

بیرونی روابط[ترمیم]