دیویندر ناتھ ٹیگور
دیویندر ناتھ ٹیگور | |
---|---|
(بنگالی میں: দেবেন্দ্রনাথ ঠাকুর) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 مئی 1817ء [1] کولکاتا [2] |
وفات | 19 جنوری 1905ء (88 سال)[1] کولکاتا [2] |
شہریت | برطانوی ہند |
اولاد | ستیندر ناتھ ٹیگور ، ہمندرناتھ ٹیگور ، رابندر ناتھ ٹیگور |
والد | دوارکاناتھ ٹیگور |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلسفی |
مادری زبان | بنگلہ |
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ |
تحریک | برہمو سماج ، بنگالی نشاۃ ثانیہ |
درستی - ترمیم |
دیویندر ناتھ ٹیگور ((بنگالی: দেবেন্দ্রনাথ ঠাকুর)، دیویندر ناتھ ٹھاکر) (15 مئی 1817ء – 19 جنوری 1905ء) ایک ہندو فلسفی، سماجی مصلح اور برہمو سماج کے متحرک رکن تھے، برہمو سماج کا مقصد ہندو مذہب اور طرز زندگی کی اصلاح تھا۔ سنہ 1848ء میں انھوں نے اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ مل کر برہمو مذہب کی بنیاد رکھی جو اب برہمویت کا مترادف ہے۔
دیویندر ناتھ شیلائی دہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد دوارکاناتھ ٹیگور ایک صنعت کار تھے۔ دیویندر ناتھ انتہائی مذہبی شخص تھے۔ راجا رام موہن رائے کی وفات کے دس برس بعد سنہ 1843ء میں تتو بودھنی سبھا اور برہمو سبھا کے انضمام سے ان کی تحریک برہمو سماج وجود میں آئی۔ ان کے دور میں برہمو سماج اپنے اصلی مقاصد سے جو برہمو سبھا کے ٹرسٹ ڈیڈ میں درج تھے دور ہو گیا تھا تاہم دیویندر ناتھ کی کوشش تھی کہ وہ اس ٹرسٹ ڈیڈ کی اہمیت دوبارہ پیدا کریں۔
گرچہ دیویندر ناتھ روحانیت پسند تھے لیکن اپنے دنیوی امور بھی بخوبی انجام دیتے۔ انھوں نے بنگال کے متعدد شہروں میں موجود اپنی وسیع و عریض جائدادوں کو ترک نہیں کیا بلکہ ان سے یک گونہ علاحدہ رہ کر فائدہ اٹھاتے رہے۔ دیویندر ناتھ اپنشدوں کے عالم تھے۔ انھوں نے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور سب کو اعلی تعلیم سے آراستہ کیا۔
سنہ 1843ء میں دیویندر ناتھ برہمو سبھا کے سیاہ و سفید کے مالک بن گئے اور انھوں نے اس کا نام بدل کر برہمو سماج کر دیا۔ وہ برہمویت کا مقصد تبدیل کرکے اسے الہیاتی اور سماجی تجدید کے لیے بطور آلہ استعمال کرنا چاہتے تھے۔ برہمو تحریک کے اصل بانی راجا رام موہن رائے اتحادیت اور عالمیت کے داعی تھے، اس کے برعکس دیویندر ناتھ ویدانتی ہندو مت کی الہیاتی و ثقافتی برتری کے حامی تھے۔ اس تبدیلی کی وجہ مسیحی تبلیغ بھی تھی جو اس دور میں زور و شور سے جاری تھی۔[3]
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب InPhO ID: https://www.inphoproject.org/thinker/3979 — بنام: Debendranath Tagore — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Internet Philosophy Ontology project
- ^ ا ب مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Тагор Дебендранатх
- ↑ W. Travis Hanes III (1993)۔ "On the Origins of the Indian National Congress: A Case Study of Cross-Cultural Synthesis"۔ Journal of World History۔ 4: 78 – JSTOR سے
- 1817ء کی پیدائشیں
- 15 مئی کی پیدائشیں
- 1905ء کی وفیات
- 19 جنوری کی وفیات
- احیائے مذہب کی حامی ہندو شخصیات
- انیسوی صدی کے الٰہیات دان
- انیسویں صدی کے ہندو مذہبی رہنما
- برہمو شخصیات
- بنگالی زمیندار
- بنگالی شخصیات
- بنگالی نشاۃ ثانیہ سے منسلک شخصیات
- بنگالی ہندو
- بھارتی آپ بیتی نگار
- بھارتی الٰہیات دان
- بھارتی مصلحین
- نئی مذہبی تحریکوں کے بانی
- ٹیگور خاندان
- ہندو فلاسفہ
- انیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- انیسویں صدی کے ہندوستانی اسکالر
- انیسویں صدی کے ہندوستانی مصنفین
- بیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- بنگالی مصنفین
- بھارتی مرد مصنفین
- بھارت کے غیر افسانوی مصنفین
- بھارتی مذہبی مصنفین
- بھارتی محققین
- بھارتی سماجی کارکن
- بھارتی روحانی مصنفین
- بھارتی مصنفین
- بھارتی فلسفی
- انیسویں صدی کے ہندوستانی فلسفی
- مغربی بنگال کے سماجی کارکن
- ہندوستانی سماجی مصلحین