رام شرن درنال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رام شرن درنال

معلومات شخصیت
پیدائش 10 جولائی 1937(1937-07-10)
دھوبی چور، کاٹھمانڈو، نیپال
وفات 18 ستمبر 2011(2011-90-18) (عمر  74 سال)
ٹھمیل، کاٹھمانڈو، نیپال
قومیت نیپالی
آبائی علاقہ کاٹھمانڈو، نیپال
زوجہ ہری مایا درنال
اولاد 4
اعزازات
  • جگدمبا شری اعزاز (2009ء)
  • ناراین گوپال اعزاز موسیقی (2009ء)
  • لونکرن داس گنگا دیوی چودھری اعزاز (2005ء)
  • نور گنگا اعزاز (2004ء)
  • قومی اعزاز فضیلت (1996ء)

رام شرن درنال (نیپالی: रामशरण दर्नाल​‎؛ 10 جولائی 1937ء – 18 ستمبر 2011ء) نیپالی لوک موسیقی اور ثقافت کی تلاش اور تحقیق میں ملوث مقبول نیپالی ماہر موسیقی تھے۔[1][2][3] نیپالی ادب میں موسیقی متعلقہ تصانیف کی ترقی سے لے کر نیپال میں مغربی آلات موسیقی کی پہچان اور مقبولیت تک انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔[4][5]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

نام رکھائی کی رسم کے مطابق دنڈ کمار کے نام سے بھی متعارف رام شرن درنال 10 جولائی 1937ء کو اس وقت کے ڈرم میجر ستیہ کمار درنال اور ان کی زوجہ دل کماری درنال کے یہاں کاٹھمانڈو میں واقع دھوبی چور میں پیدا ہوئے تھے۔[6][7] رانا راج کے دوران میں ایک اچھوت خاندان میں جنمے درنال کی طفلی اتنی آسان نہیں تھی۔ اپنے والدین کی دوسری اولاد ہونے کے باوجود وہ زندہ رہنے والے پہلے طفل تھے۔[1] اپنے والد اور تایا کی بینڈ تعلیمات دیکھ کر پلے بڑھے درنال کی چھوٹی عمر سے ہی موسیقی میں دلچسپی تھی۔[2]

کاٹھمانڈو میں واقع دربار ہائی اسکول میں اپنی ابتدائی تعلیم پوری کرنے کے بعد درنال کو سینٹ رابرٹس اسکول میں ثانوی تعلیم حاصل کرنے کے لئے دارجلنگ بھیجا گیا، جہاں انہوں نے گٹار اور مینڈولین بجانا سیکھا۔[1][2]

ذاتی زندگی[ترمیم]

پیدائشی طور پر کمزور مدافعتی نظام ہونے کی وجہ سے درنال کو مقررہ مدت پر مقامی شفاخانوں میں پہنچایا جایا تھا۔ ان دنوں توہم پرستی پر مبنی ہو کر 11 سال کے رام شرن کی شادی کابھرے پلانچوک ضلع میں واقع مہادیوستھان منڈن کی 9 سال کی ہری مایا سے طے کی گئی۔ 1951ء میں وہ اپنی پڑھائی پوری کرنے کے لئے دارجلنگ چلے گئے اور پردیس میں ہی 12 سال گزارے۔ درنال کی ایک بیٹی اور تین بیٹے تھے۔[8][9]

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

بھارت میں پڑھائی کے سلسلے میں ہی درنال نے کولکاتا میں واقع ایک ریکارڈنگ کمپنی میں اپنے کام کی شروعات کی، جہاں دھرم راج تھاپا، ناتی کاجی، شیو شنکر اور تارا دیوی جیسے نیپالی موسیقاروں سے ان کی جان پہچان ہوئی۔ 1958ء میں درنال اپنے ساتھ نیپال میں مینڈولین لائے۔ دراصل وہ نیپال میں مغربی آلات موسیقی لانے والے اول شخص مانے جاتے ہیں۔ اپنا سماجی حلقہ بڑھاتے ہوئے انہوں نے 1959ء میں نیپال اکادمی میں مینڈولین آلہ کار کی نوکری کی۔ پانچ سال بعد انہیں مہیندر ویر وکرم شاہ کی حکومت میں لایا گیا تین سالہ منصوبہ انترگت نیپال موسیقی و رقص اکادمی میں معتمد کے طور پر بھرتی کیا گیا۔ 1966ء میں کیدار مان ویتھت نے انہیں نوکری سے نکال دینے کے باوجود سوریہ وکرم گیوالی کی سفارش میں انہیں 2004ء تک وہیں کام کرنے کا موقع ملا۔ لوک موسیقی کے علاقے میں درنال شراکتیں قابل ستائش ہیں ہی لیکن پشکل بوڑاپیرتھی کی ہدایت میں نیپال میں مغربی آلات موسیقی کی مقبولیت میں پہنچائی شراکتیں بھی کم نہیں ہیں۔ تالیف موسیقی اور گلوکاری کے علاقوں میں ان کی شراکتوں کی وجہ سے انہیں ایک ثقافتی ہستی مانا جاتا ہے۔[2][10]

اکادمی میں درنال موسیقائی عجائبخانے کے اکلوتے سربراہ تھے، جو 2500 سال قبل بجائی جانے والی کوتاہ سمیت 127 آلات موسیقی کا ذخیرہ تھا۔[3] 35 سالوں کے لئے تالیف موسیقی کرنے کے بعد درنال اکادمی سے فارغ ہو گئے۔[11][12]

سنگیت شرومنی یگیہ راج شرما کی سفارش میں ماہانہ 150 روپے کی تنخواہ میں بھرتی ہوئے درنال نے 2009ء سے قریب 50 سال اکادمی میں گزارے۔ 2004ء سے لے کر 2009ء تک وہ اکادمی کے رکن تھے۔ فارغی کے بعد انہوں نے میوزک نیپال میں کام کیا۔ وہ جامعہ تری بھون کے شعبۂ موسیقی، نیپالی عجائبخانۂ لوک آلات موسیقی اور نیپال دلت ادبی و ثقافتی اکادمی سمیت کئی ثقافتی نظاموں میں صلاح کار کے عہدے میں بھی ملوث تھے۔

تالیف موسیقی[ترمیم]

دارجلنگ میں اپنی پڑھائی پورٹی کرتے وقت درنال نے لکھی دیوی سنداس اور شیو کمار رائی جیسے عالموں کی ہدایات میں موسیقی کے علاقے میں کافی ترقی کی۔ وہ پیانو، ڈرم اور گٹار بجانے میں ماہر تھے۔ کولکاتا سے کاٹھمانڈو لوٹتے وقت انہوں نے اپنے ساتھ مینڈولین اور گٹار سمیت کئی آلات موسیقی لائے۔[13]

رام شرن نیپال میں گٹار اور مینڈولین کی پہچان کرانے والے اول شخص تھے۔[14] انہیں موسیقار پریم دھوج پردھان کو گٹار سکھانے کے لئے جانا جاتا ہے۔[15] انہیں ایشور ولبھ کی کئی گانوں میں تالیف موسیقی کی آبرو دی جاتی ہے۔ انہوں نے مادھو پرساد گھمرے کی "گاؤنچھ گیت نیپالی" کے لئے موسیقی تیار کیا تھا۔ ایم بی بی شاہ کی "اس کا لاگی رہ پھیری اسئی کا لاگی" میں نوٹیشن بھی انہوں نے ہی لکھا تھا۔ پھر بھی، درنال مسقائی فضیلت کی اصلی جھلک "ہے ویر ہنڑہ آگھی سری" میں دیکھی جا سکتی ہے۔[10][16]

موسیقی کی تحقیق اور تحریر[ترمیم]

"لوک موسیقی ہی قوم کی جان ہے۔"

— رام شرن درنال[17]

"نیپالی موسیقی اور ثقافت کا رشتہ ناخن اور انگلیوں کے رشتے جیسے ہی گہرا ہوتا ہے۔"

— رام شرن درنال[18]

خود کو موسیقی کی تحقیق اور علم پر سونپے درنال نے روایتی آلات موسیقی اور لوک موسیقی کی تلاش میں سدور پشچم صوبے کی ناقابل رسائی بستیاں سمیت تمام نیپال کی یاترا کی۔ مانا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے سفر میں ہڑکا کے ساتھ کل 365 قسم کے آلات اکٹھے کیے۔[19] انہیں دفتری درزوں میں آلات موسیقی کا اندراج کی آبرو دی جاتی ہے۔

1968ء میں بھاری مانسون برسات کی وجہ سے درنال کا گھر ڈھہ گیا جس کے نیچے ان کی والدہ اور باقی 15 قسم کے آلات موسیقی دب گئے۔ اس حادثے کو وہ اپنی زندگی کا ادنیٰ ترین نقطہ مانتے تھے۔ بعد میں موسیقی سے مڑ کر ادب کی طرف زیادہ عامل ہونے پر ان کی زندگی نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ 1967ء کے ارد گرد انہوں نے وارانسی میں مبنی سنگالو نام کے اخبار میں اپنی پہلی تصنیف، "نیپالی ثقافت میں آلات موسیقی کی جگہ"، شائع کی۔ ایک سال بعد سو مضمون میں ترمیم کر کر گورکھاپتر میں شائع کی گئی۔ انہوں نے کل ملا کر نیپالی موسیقی اور خطرے سے دو چار 375 روایتی آلات موسیقی پر مبنی 11 کتب لکھیں، جو 1960ء کی دہائی میں نادر تھیں۔[10][20][21] بسے نگرچی کی حیات متعلقہ مطالعہ شروع کرنے والے درنال محنت اور نباہ کی مثال مانے جاتے ہیں۔[22]

تصانیف[ترمیم]

  • سنگیت پرکرما (1981ء)
  • نیپالی سنگیت سادھک (1981ء)
  • مشہور و معروف سنگیتکار (1984ء)
  • سنگیت کا وسترت اولوکن (1984ء)
  • نیپالی سنگیت سنسکرتی (1988ء)
  • سنگیت سوربھ (2002ء)
  • نیپالی باگیںا اور کلا (2003ء)
  • نیپالی باجا (2004ء)
  • گاین شیلی (2004ء)
  • وادئ کاٹھمانڈو کے پراچین سمسامیک گانے (2010ء)

اعزازات اور افتخارات[ترمیم]

نیپالی موسیقی میں ان کی شراکتوں کے لئے درنال کو کئی اعزازات اور افتخارات کے ساتھ نوازا گیا ہے۔[23][24]

نیپال ڈاک گھر نے درنال کے اعزاز میں ان کی تصویر والے 10 روپے کے ٹکٹ شائع کی ہے۔[25]

حکومت نیپال کی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری نصاب کے مطابق کلاس 9 کی نیپالی کتاب میں "سنگیتگیہ رام شرن درنال" نام کا باب شامل کیا گیا ہے۔[26]

اعزازات[ترمیم]

  • جگدمبا شری اعزاز (2009ء)
  • ناراین گوپال اعزاز موسیقی (2009ء)
  • لونکرن داس گنگا دیوی چودھری اعزاز (2005ء)
  • اندر راجیہ لکشمی اعزاز (2005ء)
  • نور گنگا اعزاز (2004ء)
  • جھپٹ اعزاز (2003ء)
  • قومی اعزاز فضیلت (1996ء)

افتخارات[ترمیم]

تاریخ افتخار وجہ پیشکار
4 اکتوبر 2010ء شہادت تسلیم نیپالی نسلی موسیقی کی تحقیق شری لونکرن داس گنگا دیوی ساہتیہ کلا مندر، کاٹھمانڈو
17 اگست 2010ء اول عام اور قومی مجامع نیپالی ثقافت اور فنون حفاظت میں شراکت نیپال بینڈ باجا ویوسائی سنگھ
7 اگست 2010ء عوامی تبریک موسیقی پر مبنی تصانیف پریار سیوا سمتی
18 جولائی 2010ء شہادت تسلیم لوک موسیقی، زبان اور آلات موسیقی کی تحقیق اور حفاظت میں شراکت نیپالی اشتمالی جماعت بخش 17
21 مارچ 2010ء شہادت تسلیم مہاکوی دیوکوٹا صد سالگی جشن بین اقوامی نیپالی ادبی اجلاس
11 دسمبر 2009ء مہاکوی لکشمی پرساد دیوکوٹا صد سالگی جشن نیپالی ابدیات کی ترقی تری مورتی نکیتن
7 نومبر 2009ء شہادت تسلیم جمہوری معاشرے کی ایجاد میں شراکت نیپال سانسکرتک سنگھ
10 اگست 2008ء شہادت تسلیم نیپالی موسیقی، فنون اور ثقافت متعلقہ مصاحبہ گیان گن ادبی اکادمی
14 جولائی 2008ء شہادت تسلیم نیپالی موسیقی کا علم ڈانس کلچر سینٹر آف نیپال
13 جولائی 2008ء شہادت تسلیم نیپالی لوک موسیقی اور آلات موسیقی کی فراہمی بھانو پرتشٹھان
18 اکتوبر 2007ء شہادت تسلیم معاشرتی اور قومی ترقی کے لئے قابل تعارف شراکت
22 جون 2007ء آواز ثقافتی شام 2067ء نیپالی آلات موسیقی متعلقہ تصانیف کے مصنف آواز کلاکار، نیپال
4 اپریل 2006ء شہادت تسلیم سرشٹا سمان کی دسویں سالگرہ شری لونکرن داس گنگا دیوی ساہتیہ کلا مندر، کاٹھماڈو
17 اپریل 2005ء تینتالیسواں یوم آزادی کا جشن قومی ترقی میں شراکت مظلوم دلت ترقیاتی سمتی
14 جولائی 2005ء 192 ویں بھانو جینتی مقامی آلات موسیقی کی تحقیق میں خاص شراکت لٹل اینجلز اسکول
9 اپریل 2005ء طاقت اور ایجاد کے لئے تعلیم جدید نیپالی موسیقائی ہستی اوم ایجوکیشن اکادمی
4 مارچ 2005ء تمام دلت برادری کی ترقی نیپالی لوک موسیقی اور آلات موسیقی کی تلاش اور تحقیق میں خاص شراکت نیپال قومی دلت کلیانا نظام
26 اگست 2004ء شہادت تسلیم دلت معاشرے کی مدد ٹی آر وشوکرما اسمرتی پرتشٹھان
20 جون 2004ء شہادت تسلیم ثقافت متعلقہ تصانیف نور گنگا اعزاز فضلیت گوشٹھی
2004ء نشان قدر کانتیپور ٹیلی ویژن
6 جنوری 2004ء شہادت تسلیم چٹھی قومی لوک رقص مقابلہ سادھنا کلا کیندر
6 دسمبر 2003ء انیسواں دلت ادبی اجلاس سماجی کام بھارتی دلت ساہتیہ اکادمی
16 نومبر 2003ء نشان قدر نیپالی ادب کی ترقی جھپٹ پرسکار ویوستھا سمتی
22 اگست 2003ء شہادت تسلیم پانچوے قومی اسکولی پیانو مقابلے میں شراکت وزارت تعلیم
17 اگست 2003ء شہادت تسلیم نیپالی موسیقائی علاقے میں قابل تعارف شراکت مدھرما
11 اپریل 2003ء بیسوں اسکولی قومی ثقافتی مقابلہ نیپالی ثقافت کی حفاظت اور ترقی کے لئے مرکز تکمیل نصاب کے ایشوریا ثقافتی شیلڈ اسکولی قومی ثقافتی منصوبے میں شراکت مرکز تکمیل نصاب
25 اگست 2002ء نشان قدر فنون، موسیقی اور ثقافت کی تحقیق دلت سیوا سنگھ
7 مئی 2002ء شہادت قدر موسیقی کے علاقے میں شراکت للت کلا کیمپس
25 اپریل 2002ء شہادت تسلیم لوک موسیقی کی حفاظت میں شراکت لالی گرانس کلا مندر
15 اپریل 2002ء تبریک نیپالی ثقافت کی تلاش اور تحقیق کاٹھمانڈو نرتیہ ایوم سانسکرتک کیندر
19 اگست 2000ء شہادت تسلیم شخصیت صدی حکومت کاٹھمانڈو
1999ء دھرمو رکشتی رکشت سماروہ مذہب، نیپالی زبان، ثقافت، فنون اور موسیقی میں شراکت اوم پشپتی سینا، نیپال
11 مارچ 1999ء پینتیسواں سالانہ منصوبہ نیپالی روایتی موسیقائی علاقے میں شراکت کلا ندھی اندرا موسیقی کالج
1998ء نیپال سال سیاحت خطرے سے دو چار نیپالی ثقافت کی تلاش اور تشہیر سادھنا کلا کیندر
1998ء شہادت قدر قومی لوک رقص مقابلہ سادھنا کلا کیندر
12 اپریل 1997ء بخش 17 منصوبہ بچوں کے رقص مقابلے کے عادل حکومت کاٹھمانڈو
21 جنوری 1997ء شری 5 مہاراج کی تاج پوشی کی پچیسویں سالگرہ خطرے سے دو چار نیپالی لوک ثقافتوں کی تلاش اور تشہیر سادھنا کلا کیندر
شہادت تسلیم نیپالی موسیقائی اور فنون کی ترقی کے لئے تلاشی اور تحقیق میں قابل ستائش شراکت بسے نگرچی اسمرتی پرتشٹہاں
23 جنوری 1996ء سادھنا سمان نیپالی موسیقی کی تحقیق میں شراکت سادھنا کلا کیندر
13 فروری 1995ء شہادت تبریک مظلوم عوام کی ترقی میں شراکت نیپال مظلوم ذاتی آزادی سماج، بٹول
21 اگست 1994ء شہادت تبریک فنون اور ثقافت کا مطالعہ کیراتیشور سنگیت آشرم، گوری گھاٹ
29 سمبر 1992ء گورکھا دکشن باہو قابل ستائش کام ناراین ہٹی دربار عجائبخانہ
14 دسمبر 1988ء شہادت تسلیم دلت معاشرے کی ترقی بھارتی دلت ساہتیہ اکادمی
10/11 اپریل 1988ء لیکھن سمان دلت معاشرے کی ترقی پوروانچل علاقائی دلت اجلاس تیاری سمتی، دھران

وفات[ترمیم]

نیپالی موسیقی کے سادھک رام شرن درنال کئی سالوں سے پارکنسن کی بیماری سے جوجھ رہے تھے۔ آخر کار 18 ستمبر 2012ء کو 74 سال کی عمر میں ان کی وفات ہو گئی۔[4][6][27]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ راجیندر مہرجن، پدم سنداس، مدیران (2015ء)، "आत्मवृत्तान्त"، सङ्गीतमय जीवन : सङ्गीत अन्वेषक रामशरण दर्नालको जीवन र कर्म، رتن مایا دلت ساہتیہ سمرکشن سمتی، صفحہ: 21–27، ISBN 9789937284578 
  2. ^ ا ب پ ت کرشن کماری لوئنٹیل (19 جنوری 1995ء)، सङ्गीतका विशिष्ट अनुसन्धाता، پرجاتانترک ساپتاہک 
  3. ^ ا ب بری پوڑیال (ستمبر 1994ء)، "प्राज्ञिक धरातलको निर्माण"، وموچن، 13 (7) 
  4. ^ ا ب ڈمبر پہاڑی (اکتوبر 2011ء)، "लोकसङ्गीत सम्राट् : एक स्मृति"، نیپالی منچ، 21 (6) 
  5. گوپال پراجلی (16 جون 2012ء)، आजीवन सङ्गीत अनुसन्धाता، گورکھاپتر 
  6. ^ ا ب جے دیو بھٹرائی (17 ستمبر 2011ء)، सङ्गीतमय जीवनको अवसान، گورکھاپتر 
  7. پرکاش درنال (2015ء)، "बुबालाई सम्झदा"، $1 میں راجیندر مہرجن، پدم سنداس، सङ्गीतमय जीवन : सङ्गीत अन्वेषक रामशरण दर्नालको जीवन र कर्म، رتن مایا دلت ساہتیہ سمرکشن سمتی، صفحہ: 21–27، ISBN 9789937284578 
  8. ہری مایا درنال (2011ء)، "साथमा बिताएका ती ६५ वर्ष"، $1 میں راجیندر مہرجن، پدم سنداس، सङ्गीतमय जीवन : सङ्गीत अन्वेषक रामशरण दर्नालको जीवन र कर्म، رتن مایا ساہتیہ سمرکشن سمتی، صفحہ: 160–162، ISBN 9789937284578 
  9. امرت بھادگاؤنلے (25 جنوری 2002ء)، साताकी गृहणी، ساپتاہک 
  10. ^ ا ب پ کھاتی۔ "सङ्गीतका शिखर पुरुष रामशरणfirst=رمیش"۔ یلمبر ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مارچ 2019ء 
  11. دیویندر بھٹرائی (13 اپریل 2002ء)، मुर्चुङ्गाजस्तो जिन्दगी، کانتیپور 
  12. رام کلا کھڑکا (17 جنوری 2004ء)، अर्कै लोकको आभास، انپورن پوسٹ 
  13. اننت پرساد واگلے (13 دسمبر 1994ء)، "तिलौरी किन्दा हर्जाना तिर्नुपर्यो"، کوپلا، کانتیپور 
  14. اشیش مل (11 جولائی 1991ء)، गितार र मेन्डोलिन भित्र्याउने सर्जक، ساپتاہک جنمنچ 
  15. راج کمار دکپال (1 اکتوبر 2011ء)، दुःखद् दसैँ (श्रद्धाञ्जली)، انپورن پوسٹ 
  16. رائی بالا (11 ستمبر 2009ء)، लोकबाजा अन्वेषक र जगदम्बाश्री पुरस्कार، انپورن پوسٹ 
  17. اندر کمار 'سرت' شریشٹھ (19 اپریل 1988ء)، ""लोकसङ्गीत नै राष्ट्रको प्राण हो، " रामशरण दर्नाल"، وویک، 7 (4) 
  18. چیت ناتھ دھملا (2002ء)، ""सङ्गीत र संस्कृति : नङ र मासुजस्तो، " रामशरण दर्नाल"، نیپال جاگرن ساپتاہک، 11 (5) 
  19. دیپک ساپکوٹا (30 اکتوبر 2009ء)، बाजा-संवाद : रामशरण दर्नालसँग، گورکھاپتر 
  20. نریش کھپانگی مگر (24 اگست 2003ء)، बाजाबारे सोधखोज नहुँदा، گورکھاپتر 
  21. جے دیو بھٹرائی (19 ستمبر 2009ء)، छाप्रोमै बसेर लेखेँ، گورکھاپتر 
  22. گوپی کرشن ڈھنگانا (21 جنوری 2009ء)، आ-आफ्नै पङ्ख उचाली، انپورن پوسٹ 
  23. नेपाली सङ्गीतका मूर्धन्य धरोहर : रामशरण दर्नाल، 15 (1)، نیپالی منچ، 18 ستمبر 2005ء، صفحہ: مدھیہ پرشٹھ 
  24. کرن درنال (2015ء)، "पत्राचारमा बाबु र छोरा"، $1 میں راجیندر مہیندر، پدم سنداس، सङ्गीतमय जीवन : सङ्गीत अन्वेषक रामशरण दर्नालको जीवन र कर्म، رتن مایا دلت ساہتیہ سمرکشن سمتی، صفحہ: 165–167، ISBN 9789937284578 
  25. "सङ्गीत अन्वेषक रामशरण दर्नालको नाममा हुलाक टिकट जारी"۔ آل دلت۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2019ء 
  26. "कक्षा ९ उत्तरहरू : सङ्गीतज्ञ रामशरण दर्नाल"۔ کھلا کتاب۔ 20 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2019ء 
  27. بولو مکارنگ (30 ستمبر 2011ء)، विस्मृतिमा रामशरण दर्नाल र लोकबाजा، راجدھانی