مندرجات کا رخ کریں

رپورٹ کارڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک طالب علم کا رپورٹ کارڈ جو بکسے اور درسی کتابوں کے اوپر رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کارڈ (انگریزی: Report card) ایک کاغذی دستاویز ہے جو کسی تعلیمی ادارے کی جانب سے طالب علم کسی تعلیمی سال میں منعقدہ امتحانات کے بعد دیا جاتا ہے۔ ایک عام رپورٹ کارڈ میں مضامین کے نام اور ہر مضمون میں طالب علم کے حاصل کردہ نشانات یا گریڈ دیے جاتے ہیں۔ طالب علم کی کارکردگی، اس کی حاضری اور تعلیم کے تیئیں اس کے جذبے پر تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔ یہ رپورٹ کارڈ عمومًا والدین یا طلبہ کے سرپرستوں کو بلا کر دست بدست دیے جاتے ہیں۔ تعلیمی پیشرفت اور اس میدان میں تساہل ، تغافل نیز در کار تصحیحی کار روائی پر گفتگو کی جاتی ہے۔

رپورٹ کارڈ کا استعمال کئی بار کسی با اختیار شخصیت کی مقررہ میعاد میں کار کردگی، کامیابیوں اور ناکامیوں کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں کسی بر سر اقتدار حکومت کی کارروائیوں اور ان کی اثر انگیزی کے پیش نظر پالیسیوں اور کام کے جائزے کو بھی رپورٹ کارڈ سے تشبیہ دی جاتی ہے اور مجازًا اسے بھی رپورٹ کارڈ کہا جاتا ہے۔[1] [2]


حوالہ جات

[ترمیم]