سلیمیہ مسجد، قونیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلیمیہ مسجد
سلیمیہ مسجد، قونیہ، ترکیستمبر 2015ء
بنیادی معلومات
رسمسنی اسلام
صوبہصوبہ قونیہ
علاقہوسطی اناطولیہ علاقہ
ملکترکیہ
سنہ تقدیس965ھ/ 1558ء
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرعثمانی طرز تعمیر
سنہ تکمیل977ھ/ 1570ء
مینار2

سلیمیہ مسجد (انگریزی: Selimiye Mosque) قونیہ میں واقع عثمانی معماری کی ایک تاریخی مسجد ہے جسے عثمانی سلطان سلیم ثانی نے تعمیر کروایا۔

محل وقوع[ترمیم]

سلیمیہ مسجد صوبہ قونیہ کے قرہ تائے، قونیہ ضلع میں واقع ہے۔ قرہ تائے، قونیہ ضلع قونیہ کا گنجان آباد ضلع ہے۔ اس کے قرب و جوار میں مشرقی سمت میں مولانا عجائب گھر اور مغرب سمت میں عزیزئیے مسجد، قونیہ واقع ہیں۔

تاریخ و تعمیر[ترمیم]

اس مسجد کی تعمیر کا حکم سلیم ثانی نے 1558ء میں دیا اور اِسی سال اِس مسجد کی تعمیر کا آغاز ہوا یعنی 965ھ میں۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ اِس مسجد کا معمارِ اعظم معمار سنان پاشا تھے جن کی سربراہی میں متعدد عثمانی مساجد تعمیر ہوئیں۔ سلیم ثانی اُس وقت محض شہزادہ تھا۔ اِس مسجد کی تعمیر 12 سال کی طویل مدت کے بعد 977ھ/ 1570ء میں تکمیل کو پہنچی۔ تین مختلف ادوار میں یعنی 1685ء، 1816ء اور 1914ء میں اِس مسجد کی مرمت کی گئی۔[1]

ہیئتِ عمارت[ترمیم]

مسجد کی عمارت خشتی ہے اور 2 بڑے گنبد اور 2 ہی مینار ہیں۔ گنبدوں کی ساخت و ہیئت سولہویں صدی عیسوی کے عثمانی طرز تعمیر کو نمایاں کرتی ہے۔ اِس مسجد کی عمارت سے مشابہ بعد میں تعمیر کی گئی فاتح مسجد، استنبول ہے۔ مسجد کا صحنِ خاص یعنی نماز کی ادائیگی والا رقبہ مسجد کی چھت پر واقع بڑے گنبد کے زیرسایہ ہے۔ بڑے گنبد کے ساتھ 7 مزید چھوٹے گنبد موجود ہیں۔ مسجد کی محرابِ خاص نیلے سنگ مرمر سے بنائی گئی ہے اور منبر سفید سنگ مرمر کا بنا ہوا ہے۔

نگارخانہ[ترمیم]

مزید پڑھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 06 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2017