سنگھیڑا جٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سنگھیڑہ یا سنگھا یا سنگھڑیا جٹوں کی مشہور گوت ہے ۔ یہ پنجاب،مہاراشٹرا اور پاکستان میں آباد ہیں۔ان کی تاریخ کے بارے مختلف روایات قائم ہیں: • سنگھیڑہ ایک بادشاہ جس کا نام #سمگھاڑتا تھا اس سے بنے ہیں ۔ • فیروز پور کی روایت کے مطابق سیرویا جاٹ کے پانچ بیٹے تھے : سنگھا، ملہی، دوسنج، ڈھلوں اور ڈھیندسہ جو جٹ گوتیں بھی ہیں ۔ • مہاوانسہ کے باب نمبر 36 میں ایک بادشاہ سنگھا ٹیسا ( AD252-248) کا ذکر ملتا ہے جس نے انورادھاپود ریاست میں چار سال حکومت کی ۔ تیج رام شرما نے کچھ نام بتائے جو لفظ لا سے ختم ہوتے جیسے سمگھیلا، آگیلا، سٹیلا ہیں ۔ سمگھیلا لفظ سمگھاڑتا کے لیے استعمال ہوا ہے۔ بی-ایس ڈاھیا لکھتے ہیں کہ: سنگھیڑہ جو ہیں یہ مہابھارتھ کے سنکیتا سے ملتے ہیں ۔ جہاں ارجونا نے سمہا اور چوھلا کو ملا کے اس کو فتح کیا ۔ سما اور چاھل قوم ابھی بھی موجود ہیں ۔ سنگھا کا دہلی کے ڈھلوں کے ساتھ بھی ذکر ملتا ہے۔ ڈھلوں جٹوں نے آٹھویں صدی میں دہلی پر حکومت کی بعد میں تومار یا طور کی حکومت رہی ہے ۔ سنگھیڑہ جٹ انڈیا میں ہندو مت اور سکھ مت کو مانتے ہیں اور پاکستان میں یہ مسلمان قبیلہ ہے ۔ زیادہ تر سنگھیڑہ جٹ موگھا، فیروز پور، جالندھر، کپورتھلہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، مریدکے، گورداسپور، ملتان، کھاریاں , میرپور خاص، ضلع گھوٹکی، سانگھڑ، ٹنڈو خان محمد، لیہ ، سرگودھا ، رحیم یارخان کے گرد موجود ہیں ۔

مشاہیر[ترمیم]

  • عامر سہیل
  • آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیئرمین اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد جاوید سنگھیڑا
  • استاد رفیق جٹ سنگھیڑا پہلوان (ضلع خانیوال)
  • محمد عباس سنگھیڑا (کسان رھنما، بورے والا)
  • چوہدری سرفراز احمد سنگھیڑا (سندھ، زمیندار)
  • اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا
  • جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم جنوبی پنجاب ارشد علی سنگھیڑا ( اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان )
  • نیاز احمد سنگھیڑہ (دانشور)
  • چوھدری طارق سنگھیڑا

صدر مسلم لیگ نواز( میرپور خاص ) سابقہ ایڈوائزر صدر پاکستان ممنون حسین

  • چوھدری منور علی سنگھیڑا

ریٹائرڈ زونل انچارج اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی، زمیندار، AGTL ٹریکٹر ایجنسی تاج چوک صادق آباد

  • چوھدری صابر سنگھیڑا (ریٹائرڈ بینک مینیجر ایم سی بی)
  • میجر ڈاکٹر شہزاد منور سنگھیڑا
  • میجر شہباز منور سنگھیڑا
  • چوہدری محمد اکرم سنگھیڑا

پرنسپل ٹیکنیکل آفیسر او جی ڈی سی ایل (میر پور ماتھیلو)