شہناز کنول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شہناز کنول
معلومات شخصیت
پیدائش (1947-01-09) 9 جنوری 1947 (age 77)
دیوبند، سہارنپور، اترپردیش
رہائش علی گڑھ
شوہر شمس کنول
والد حامد الانصاری غازی
والدہ ہاجرہ نازلی
رشتے دار نانوتہ کا خانوادۀ صدیقی (نانیہال)
قاری محمد طیب (نانا)

شہناز کنول (ولادت: 9 جنوری 1947ء) بھارت کی ناول اور افسانہ نگار ہیں۔ ان کا تعلق مہاراشٹر کے دار الحکومت اور عروس البلاد ممبئی سے ہے اور فی الحال وہ علی گڑھ میں مقیم ہیں۔

ولادت اور خاندانی پس منظر[ترمیم]

شہناز کنول کا اصلی نام صبیحہ شہناز ہے اور شہناز کنول ان کا قلمی نام ہے۔ ان کی ولادت 9 جنوری 1947ء کو دیوبند، سہارنپور، اتر پردیش میں ہوئی۔ وہ بچپن میں ممبئی منتقل ہوگئیں اور وہیں کے قمر جعفر سلیمان گرلز ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ان کا خاندان کئی پشتوں سے اردو ادب کی خدمت کرتا رہا ہے اور یوں اردو ادب انھیں روثہ میں ملا۔ ان کے والد مولانا حامد الانصاری غازی مشہور و ممتاز صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ مجاہد بھی تھے۔ والدہ ہاجرہ نازلی بھی معروف ناول نگار رہی ہیں۔ [1]

ادبی زندگی[ترمیم]

یوں تو شہناز کنول کا خاندان کئی پشتوں سے ادب کی خدمت کرتا آیا ہے مگر ان کی حقیقی ادبی زندگی کا آغاز ان کی شادی کے بعد ہوا۔ ان کی شادی 1971ء میں معروف صحافی شمس کنول کے ساتھ ہوئی جو اس وقت ممبئی سے مشہور اردو رسالہ “‘گگن“‘ نکالتے تھے۔ مگر ممبئی سے منتقلی کی بنا پر یہ رسالہ بند کرنا پڑا۔ اس کے بعد انھوں نے علی گڑھ، اترپردیش سے ایک نیا رسالہ بنام “‘افق تا افق“‘ نکالا تاہم اس رسالہ کو خاطر خواہ کامیابی نا ملی اور محض 4 شماروں سے بعد اسے بھی بند ہونا پڑا۔ اپنے شوہر کے اس صحافتی سفر میں شہناز کنول ساتھ تھیں اور انھوں نے اس دوران میں بہت کچھ سیکھا۔[2]

شہناز کنول کا مشہور “‘قصہ دوسرے درویش“‘ 1965ء میں ہما ڈائجسٹ میں شائع ہوا تھا۔ ان کا پہلا ناول ‘“ بادل کا سایہ“‘ 1971ء میں شائع ہوا۔ اس کے بعد 1974ء میں “‘شہابی“‘، “‘جوہی کی کلیاں“‘، “‘آبگینہ“‘ اور “‘مہکتا آنچل“‘ شائع ہوئے۔ وہ اب بھی لکھتی ہیں اور اردو ادب کی زمین کو اپنے قلم سے زرخیز کررہی ہیں۔ انھوں نے کل 5 ناول لکھے۔ ان کا ذوق ادب سفرناموں کی طرف بھی متوجہ ہوا اور دو سفرنامے شائع ہوئے؛ “‘پیاروں کا دیس“‘ (سفرنامہ امریکا) اور “‘چھاؤں تلے“‘ (سفرنامہ ترکی، امریکا، مسقط)۔ ان کا ایک افسانوی مجموعہ “‘دل کی زمین“‘ بھی شائع ہوا۔

کتابیات[ترمیم]

  • بادل کا سایہ، ناول
  • شہابی، ناول
  • جوہی کی کلیاں، ناول
  • آبگینہ، ناول
  • مہکتا آنچل، ناول
  • پیاروں کا پردیس، سفرنامہ
  • چھاؤں تلے، سفرنامہ
  • دل کی زمین، افسانوی مجموعہ
  • کتب خانہ گل، شخصیات

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ماہنامہ اردو بک ریویو، جنوری تا دسمبر 2021ء، صفحہ 41
  2. ماہنامہ اردو بک ریویو، جنوری تا دسمبر 2021ء، صفحہ 41

بیرونی روابط[ترمیم]