شیعہ اثنا عشریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سانچہ:محفوظ صفحہ

شیعہ اثنا عشریہ
اثنا عشری ائمہ کے خطاطی نام
اثنا عشری ائمہ کے خطاطی نام
اثنا عشری ائمہ کے خطاطی نام

مذہب اسلام
رہنما مراجع التقلید
ابتدا امامت  ویکی ڈیٹا پر (P361) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقدس مقامات
قریبی عقائد والے مذاہب زیدیہ  · نصیریت  · اسماعیلیت
مذہبی خاندان ابراہیمی ادیان
پیروکاروں کی تعداد 390-300 ملین[1] (2003ء)
دنیا میں اکثریت در ایران، وبحرین وآذربائیجان و عراق.(1)
یہ ایک اہم فرقہ ہے: عراق، ولبنان میں
جن ممالک میں اہم اقلیت ہیں: خلیج فارس، ہند، وپاکستان، وافغانستان و نائیجیریا۔

بارہ امامی یا شیعہ اثنا عشریہ (یعنی بارہ اماموں والے)، اہل تشیع (یعنی شیعہ) کا سب سے بڑا گروہ ہے۔ قریباً 85 فیصد شیعہ اثنا عشریہ اہل تشیع ہیں۔2000 کے اعداد و شمار کے مطابق ان کی تعداد پوری دنیا میں چار سو ملین یعنی 40کروڑ ہیں۔ [2] ایران، آذربائیجان، لبنان، عراق اور بحرین میں ان کی اکثریت ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی ہیں۔[حوالہ درکار] پاکستان کی مسلم آبادی میں اہل سنت کے بعد اثنا عشریہ اہل تشیع کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔[حوالہ درکار]

اثنا عشریہ کی اصطلاح بارہ ائمہ کرام کی طرف اشارہ کرتی ہے، جن کا سلسلہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد اور داماد حضرت علی بن ابی طالب سے شروع ہوتا ہے۔ یہ خلافت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد ان کے جانشین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام اور کل بارہ امام ہیں، جن کا تذکرہ احادیث میں آتا ہے۔ خاص طور پر معروف متفق علیہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حدیث جابر میں ان کے نام بھی نقل ہوئے ہیں۔[حوالہ درکار]

ان بارہ ائمہ کرام کو کم و بیش تمام مسلمان اللہ کے نیک بندے مانتے ہیں، تاہم اثنا عشریہ اہل تشیع ان ائمہ پر اعتقاد کے معاملہ خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ ان بارہ ائمہ کے نام بالترتیب یہ ہیں:[حوالہ درکار]

  1. امام علی بن ابی طالب
  2. امام حسن ابن علی
  3. امام حسین ابن علی
  4. امام زین العابدین ابن حسین
  5. امام محمد باقر
  6. امام جعفر صادق
  7. امام موسی کاظم
  8. امام علی رضا
  9. امام محمد تقی
  10. امام علی نقی
  11. امام حسن عسکری
  12. امام محمد مہدی

حوالہ جات[ترمیم]