کتاب طوبیاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(طوبیا سے رجوع مکرر)

کتاب طوبیاہ (/ˈtbɪt/; یونانی: Τωβίθ طوبتھ یا Τωβίτ طوبت،عبرانی: טוביطوبی "میرا اچھا"; طوبیاس کی کتاب در ولگاتا یونانی Τωβίας طوبیاس، عبرانی میں טוביה "خدا اچھا ہے") ایک کتاب ہے، کیتھولک اور راسخُ الاعتقاد بائبلی مسلمہ کے نزدیک بائبل کا حصہ ہے جن کی تصدیق کارتھیج کونسل (397ء) اور رومن کیتھولک کے لیے ٹرینٹ کونسل (1546ء) نے کی۔ یہ کتاب ایک شخص، طوبت کی حالات زندگی پر مبنی ایک کتاب ہے۔

پروٹسٹنٹ اپنی بائبل کی فہرست میں اس کتاب کو شامل نہیں کرتے کیونکہ پروٹسٹنٹ اسے جھوٹی تصنیف سمجھتے ہیں۔

اس کتاب میں طوبِت نامی ایک مُقدس یہودی اور اُس کے بیٹے طوبیاہ کی دینداری اور اس دینداری کا نتیجہ بیان کیا جاتا ہے۔ مفسرین بائبل کی رائے کے مطابق یہ کتاب کسی سامی زبان میں تصنیف کی گئی۔ حالانکہ اِسی سبب سے یہ کتاب فلسطینی فہرستِ کتبِ الہامی میں درج نہیں ہوئی۔ تو بھی اس کا الہامی ہونا آبائی روایت اور کلیسیائی ہدایت سے صاف ظاہر ہے۔ مصنف کا مقصدِ تالیف پڑھنے والوں کو روحانی افادہ، حصوصاً نکاح کی پاکیزگی اور نیک اعمال اور دعا کی اہمیت کا اشارہ ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. کلام مقدس کا عہد عتیق و جدید، مغربی پاکستان کے اسقف صاحبان کی ہدایت و اجازت سے بمطابق اصلی متن ترجمہ مُصَحَّحَہ مطبُوعہ سوسائٹی آف سینٹ پال روما 1957ء