ظفر اکبرآبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو کے نامور شاعر

ان کا تعلق کراچی سے تھا، ڈان اخبار اسلام آباد میں کام کرتے رہے، عقیل عباس جعفری کے رشتہ دار تھے،

تصانیف[ترمیم]

  • رحمت مآب (جون 2005ء،/ 135 ص /نعتیں)
  • سُلگتی آنکھیں (جولائی 2005ء/176/ شاعری)
  • خوشبوئے قبا (1996ء/شاعری)[1]

نمونہ کلام[ترمیم]

دھڑکنوں میں وہ چھپا ہو جیسے

ہر صدا اُس کی صدا ہوجیسے

ایک مانوس مہک یوں ہے مُحیط

تیری خوشبوئے قبا ہو جیسے

اب تو لُو بھی سُکون بخشتی ہے

تیرے دامن کی ہوا ہو جیسے

اَب تو غم بھی ہے کچھ اِس طرح عزیز

حاصلِ اَرض و سما ہو جیسے

بے وفائی پہ ہیں مائل یوں لوگ

بے وفائی بھی وفا ہو جیسے

دل ہُوا اِس طرح کرچی کرچی

آئینہ ٹوٹ گیا ہو جیسے

یہی محسوس ظفر ہوتا ہے

وہ مجھے بھول گیا ہو جیسے [2]

وفات[ترمیم]

19 مئی 2020ء کو کراچی میں وفات پاگئے ، نماز جنازہ دوپہر تین بجے مسجد یثرب ، ڈی ایچ اے ، میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جنت البقیع میں ہوئی۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات