علی علی زادہ (سفارت کار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
علی علی زادہ (سفارت کار)
(آذربائیجانی میں: Əlizadə Əli Fikrət oğlu ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
آذربائیجانی قونصل جنرل برائے ایران   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 جولا‎ئی 2010  – 5 اپریل 2016 
سفیر آذربائیجان برائے پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2 مئی 2016  – 2021 
داشقین شکاراف  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 21 جون 1978ء (46 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناخچیوان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ لسانیات، آذربائیجان
اکیڈمی آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آذربائیجان)   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سفارت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان آذربائیجانی ،  انگریزی ،  روسی ،  فارسی ،  ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

علی فکرت اوغلو علی زادہ یا علی علی زادہ (پیدائش: 21 جون 1978ء) پاکستان میں متعین آذربائیجان کے سفیر ہیں[1][2]۔ وہ مختلف ممالک میں بطور سفارت کار اور قونصل جنرل بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ 2010ء سے 2016ء تک وہ تبریز میں آذربائیجان کے قونصل جنرل کی حیثیت سے متعین رہے۔[3] اسلام آباد میں واقع سفارت خانہ آذربائیجان میں نوروز کی تقریبات منعقد کرنے میں اُن کی کاوشوں سمیت پاکستان میں وزارت دفاع سمیت متعدد منصوبوں میں حکومت پاکستان سے شمولیت کے ساتھ کام کرنا ہے۔

پیدائش اور تعلیم[ترمیم]

علی علی زادہ کی پیدائش 21 جون 1978ء کو ناخچیوان میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انھوں نے 1994ء میں جامعہ لسانیات میں داخلہ لیا اور 1998ء میں یہاں سے تعلیم مکمل کرکے 2005ء میں اکیڈمی آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آذربائیجان) میں داخلہ لیا تاکہ وہاں سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرسکیں۔ 2008ء میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔[4]

بحیثیت سفارت کار[ترمیم]

2003ء سے 2005ء تک ناخچیوان خود مختار جمہوریہ کونسلر سیکشن، وزارت خارجہ میں بطور مشیر برائے پروٹوکول آفیسر کام کرتے رہے۔ علاوہ ازیں اِس عہدے پر وہ قائم مقام چیف مشیر برائے اُمورِ ویزہ و پاسپورٹ بھی کام کرتے رہے۔[5] 2005ء میں وہ قائم مقام سربراہ قونصل اُمور وزارت خارجہ بنے۔

2005ء سے 2010ء تک وہ سربراہ قونصل اُمور وزارت خارجہ کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ 6 جولائی 2010ء کو انھیں حکومت آذربائیجان نے تبریز میں بطور قونصل جنرل متعین کیا جس پر وہ 5 اپریل 2016ء تک فائز رہے۔[3][6][7][8] 5 اپریل 2016ء کو انھیں حکومت آذربائیجان نے واپس باکو طلب کر لیا [9] اور 2 مئی 2016ء کو انھیں پاکستان میں آذربائیجان کا سفیر متعین کر دیا گیا۔[10]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Azərbaycan Respublikasının Pakistan İslam Respublikasındakı səfirliyi"۔ islamabad.mfa.gov.az 
  2. "Ambassador to Pakistan Ali Alizade - AzerNews.az"۔ www.azernews.az 
  3. ^ ا ب "Azerbaijani Consul General in Tabriz meets governor of West Azerbaijan Province of Iran"۔ 11 ستمبر 2014 
  4. "Tərcümeyi- hal"۔ islamabad.mfa.gov.az۔ 06 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2019 
  5. "Autobiography"۔ islamabad.mfa.gov.az۔ 05 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2019 
  6. "Consulate General of Azerbaijan in Tabriz, Iran"۔ www.embassypages.com 
  7. "Əli Əlizadə Azərbaycanın Təbrizdəki baş konsulu təyin edilib | Xəbərçi - Son Xəbərlər Xəbər"۔ Xeber.azeri.net 
  8. "Azerbaijan Consulate in Tabriz"۔ www.consulate-info.com 
  9. "1938 - Ə.F.Əlizadənin İran İslam Respublikasının Təbriz şəhərində Azərbaycan Respublikasının baş konsulu vəzifəsindən geri çağırılması haqqında"۔ e-qanun.az۔ 02 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2019 
  10. "Azərbaycan Prezidentinin Rəsmi internet səhifəsi - SƏNƏDLƏR » Sərəncamlar"۔ president.az