فالو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فالُو، جس کا پیدائشی نام فالگُنی شاہ ہے، ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئی۔ وہ نیویارک میں مقیم گلوکارہ اور نغمہ نگار ہے۔ اس کی موسیقی کلاسیکی بھارتی دھنوں اور مغربی ساز کی آمیزش ہے۔ اپنے ابھرتے کریئر کے دوران وہ ہمہ قسم کے فنکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہے، جن میں اے آر رحمان (سلم ڈاگ ملینیریو یو ما (دی سِلک روڈ پروجکٹ میں)، فلپ گلاس، وائیکلیف جین، اس کے گرو استاد سلطان خان، بلوز ٹرویلر، ریکی مارٹن اور برنی واریل (پارلیمنٹ فنکاڈیلیک) شامل ہیں۔

سوانح[ترمیم]

ممبئی میں رہنے کے ابتدائی سالوں میں فالو جے پور گھرانا موسیقی کی روایات میں تربیت حاصل کر چکی ہے۔ وہ دن میں 16 گھنٹے ریاض کر چکی ہے۔ وہ آگے چل کر اپنی تعلیم سارنگی/ گائیکی کے ماہر استاد سلطان خان کے یہاں جاری رکھی۔

فالو ریاستہائے متحدہ امریکا 2000ء میں منتقل ہوئی اور بوسٹن میں قائم بھارتی امریکی موسیقی بیانڈ کرشمہ (Karyshma) کی سرکردہ گلوکارہ بن گئی۔ 2001ء میں ایشین میسیو قائد کرش کالے سے ملی اور قومی سطح پر جامعات، کلبوں اور جشن کے مواقع پر اپنا کام پیش کرنے لگی۔ ٹفٹس یونیورسٹی، بوستن میں دو سال ویزیٹینگ لیکچرشپ کے بعد وہ نیویارک روانہ ہوئی جہاں اسی نام سے اس نے اپنے بیانڈ کی بنیاد رکھی۔ یہ لوگ نیویارک بھر میں موسیقی پیش کرنے لگے، جس سے شہر میں کئی لوگ اس کے مداح بن گئے۔

2004ء میں فالو کو یگانہ طور یو یو ما کے سِلک رُوٹ پروجکٹ میں مظاہرہ دینے کے لیے دعوت دی گئی تھی۔ 2005ء میں اسے کارنیج ہال کی نیویارک شہر کی ایک موسیقیانہ سفیرہ بننے کے لیے کہا گیا تھا۔ مئی 2006ء میں وہ کارنیج ہال (زنکیل) میں اپنا افتتاحی مظاہرہ پیش کر چکی ہے۔ بعد میں وہ Born Into Brothels Ensemble (2004ء کی اکیڈمی انعام یافتہ فلم) کا حصہ بنی اور 2007ء کی ابتدا میں وہ وائیکلیف جین سے مشارکت کی اور اپنی آواز کا طرز انجلینا جولی کے ہدایتی افتتاحیے A Place in Time کے کئی مناظر کو دیا۔ 2008ء میں فالو اور اس کا بیانڈ فاکس چیانل کی فئرلیس میوزک پر دکھائے گئے، جہاں اس کا نغمہ ربا پہلا ہندی نغمہ بنا جسے اس نیٹ ورک پر دکھایا گیا۔[1]

اگست 2007ء میں فالو نے اپنے ہی عنوان افتتاحی سی ڈی جاری کر چکی ہے۔[2] اس کے فوری بعد، اس کے "اِنڈی ہندی" موسیقی طرز نے وال اسٹریٹ جرنل میں اپنی چھاپ چھوڑی کہ وہ نوشکیل شدہ آمیزشی موسیقی کی نمائندگی کرتی ہے۔[3]

نومبر 2009ء میں فالو کو وائٹ ہاؤس پر اے آر رحمان کے ساتھ دعوت دی گئی تھی۔ یہ موقع تھا امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے اعزاز میں دیا جانے والا مملکتی عشائیہ۔[4]

2011ء فالو کے لیے فلمی موسیقی کا سال رہا۔ اس میں اس نے ایک ڈاکیومنٹری "The Human Tower" کے لیے موسیقی بنائی (آندرے سوبرکاسو اور رینے ویران کے ساتھ)۔ اس نے فلم "First Sight" کے لیے لکھا (سیوامنی اور مارک ٹیورسن کے ساتھ)۔ اسی سال فالو نے گلوبل نائز سوفومور البم Prayer For the Planet کے لیے بھی اپنا تعاون دیا۔ وہ کارنیج ہال کے ویئل میوزک انسٹی ٹیوٹ کے لیے بھی کام کر رہی تھی تاکہ اس سال کی عالمی موسیقی مشارکتوں کے ساتھ ساتھ نیویارک کراس روڈ جووینائل سنٹر میں زیر اصلاح بچو کے ساتھ وہ اور ان کے بیانڈ مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ان لوگوں نے نے چارسو سے زائد داخل بچوں کے ساتھ راست مظاہرہ دے کر انھیں جرم کی بجائے عام شہری زندگی پر مائل کرنے کی کوشش کی۔

2013ء میں فالو نے اپنا دوسرا البم بہ عنوان "Foras Road" جاری کیا، جو اصالتی اور روایتی موسیقی کا مجموعہ ہے۔ یہ نیم کلاسیکی مظاہرہ کردہ موسیقی سے متاثر ہے جو صدیوں سے ممبئی کی قحباؤں میں اسی نام کی ممبئی میں موجود ایک سڑک پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس البم کی تیاری گرامی انعامیافتہ موسیقار ڈینی بلوم نے کی اور یہ این پی آر کی ساؤنڈ چیک پر بھی دیکھی گئیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ soundcheck.wnyc.org (Error: unknown archive URL) اور یہ مئی 2013ء کی بات ہے۔

فالو کے بیانڈ میں ایسے موسیقار شامل ہیں بھارتی کلاسیکی، متبادل راک، معاصر پاپ اور برقیانہ اسالیب رکھتے ہیں تاکہ مشرق و مغرب کی ایک آمیزش تیار ہو— اسی وجہ سے فالو دی نیویارک ٹائمز کی ایک کہانی "Bridging Cultural Gaps with Music" کا حصہ بنی تھی۔[5] بیانڈ کے ارکان اس طرح ہیں: گورو شاہ (گائیکی/ہارمونیم)، مارک ٹیورسن (گٹار)، ڈینی بلوم (باس)، دیپ سنگھ (طبلہ/ تال)، دوے شرما (تال) اور سومیا چٹرجی (وائلن)۔

ڈسکوگرافی (بہ شمول گائیکی کی شراکتیں)[ترمیم]

  • Foras Road by Falu (Monsoon Records, 2013)
  • A Prayer for the Planet by Global Noize (2011)
  • Global Noize (Shanachie, 2008) with Jason Miles, DJ Logic and others
  • Falu (self-titled debut, Monsoon Records, 2007)
  • Asana OHM Shanti (Meta, 2006) by Bill Laswell
  • Rare Elements (Five Points Records, 2004) with Ustad Sultan Khan, Thievery Corporation, Joe Clausell, Ralphi Rosari
  • Nearly Home by Karyshma (2003)
  • Melodies of Circumstance (Dharma Moon, 2003)
  • Liberation by Karsh Kale (Six Degrees, 2003)
  • Om Yoga Mix (Dharma Moon, 2003)
  • At Ease (Dharma Moon, 2003)
  • Realize by Karsh Kale (Six Degrees, 2001)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Dholakia-Dave, Hiral. Times of India, Feb. 11, 2008. "She blends raags with rock in the West." آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ epaper.timesofindia.com (Error: unknown archive URL)
  2. World Music Central News Dept., May 18, 2007. "Self-titled Indie-Hindi debut out August 7th" آرکائیو شدہ 2007-10-23 بذریعہ archive.today
  3. Jurgensen, John. Wall Street Journal, August 18, 2007. "Music's New Mating Ritual"
  4. New Music Reviews, November 24, 2009. "Falu performs for White House State Dinner honoring Indian Prime Minister" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bandweblogs.com (Error: unknown archive URL)
  5. نیو یارک ٹائمز, Oct. 25, 2011. "Bridging Cultural Gaps With Music."

بیرونی روابط[ترمیم]