لڈمیلا ویسلیسیوا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لڈمیلا ویسلیسیوا

معلومات شخصیت
پیدائش 23 مئی 1942ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ماسکو   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت روس
سوویت اتحاد   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہرِ لسانیات ،  مترجم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان روسی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

لڈمیلا ویسلیسیوا (انگریزی: Ludmila Vassilyeva؛ پیدائش 23 مئی 1942) ایک ماہر لسانیات ہیں جو روس میں اردو شاعری اور ادب پر سند کی حیثیت رکھتی ہیں۔ لڈمیلا ماسکو کے انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹیل اسٹڈی آف وی رشیں اکیڈمی آف سائنسز میں تدریسی فرائض خدمات سر انجام دے رئی ہیں۔

ابتدائی زندگی و تعلیم[ترمیم]

لڈمیلا نے ماسکو اسٹیسٹ یونیورسٹی سے 1965ء میں اردو و ہندی زبانوں کے ادب کے مضامین میں ایم اے کیا اور پی ایچ ڈی کی تکمیل 1987ء میں ہوئی۔ انھوں نے پی ایچ ڈی کا مقالہ الطاف حسین حالی پر لکھا ہے۔[1]

خدمات[ترمیم]

از 1967 تا 1984، لڈمیلا نے فیض احمد فیض کی ترجمان کے طور پر سوویت اتحاد کا سفر فیض احمد فیض کے ساتھ کیا۔ ان کی کتاب فیض احمد فیض: حیات اور خدمات، 2006ء میں شائع ہوئی، جو فیض کی پہلی ادبی سوانح عمری ہے۔[2]

لڈمیلا نے محمد اقبال اور فیض پر روسی اور اردو دونوں زبانوں میں جامع طور پر لکھا ہے۔ مرزا غالب اور مجروح سمیت کئی اردو شاعروی کی شاعری کا روسی میں ترجمہ کیا ہے۔[2]

لڈمیلا ماسکو یونیورسٹی اور رشیں اسٹیٹ یونیورسٹی آف ہویمنٹیز میں اردو پڑھاتی رہی ہیں۔ لڈمیلا طویل عرصے سے ماسکو ریڈیو کی اردو سروس کے لیے صداکاری اور ادبی پروگرام پیش کرتی رہی ہیں۔

اعزازات[ترمیم]

1992ء میں جامعہ ہمدرد نے لڈمیلا کو وثیقہ اعتراف سے نوازا، دوحہ، قطر میں 1994ء میں طلائی تمغا اور حضرت امیر خسرو عالمی اردو اعزاز دیا گیا۔ 2000ء میں لندن میں علی سردار جعفری اعزاز دیا گیا۔ اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 2006ء میں ستارۂ امتیاز عطا کیا۔ لاس اینجلس، امریکا میں 2010ء میں قاضی شفیع محمد فخر اردو عالمی اعزاز دیا گیا، 2011ء میں قیصر تمکین یادگاری اعزاز اسکاٹ لینڈ اور 2013ء میں فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور کی طرف سے فیض احمد فیض اعزاز دیا گیا ہے۔

کام[ترمیم]

پرورش لوح و قلم; اسامہ فاروقی اور لڈمیلا ویسلیسیوا نے روسی زبان سے ترجمہ کیا ہے: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کراچی، 2004.

ہمدرد پاکستان نے ان کی بچوں کے لیے لکھی ہوئی کچھ 3 کہانیاں الگ الگ کتابی صورت میں شائع کی ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Riz Rahim (2008)۔ In English, Faiz Ahmed Faiz: Faiz Ahmed Faiz A Renowned Urdu Poet۔ libris corporation۔ صفحہ: 445 
  2. ^ ا ب فضا حمید، علی مہدی ہاشمی (1 نومبر 2013)۔ "'اردو مر نہیں سکتی'"۔ دا فرائڈے ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2016 

بیرونی روابط[ترمیم]