مارو جمالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مارو جمالی
مارو جمالی
پیدائشسکندر علی جمالی
(1970-03-01) مارچ 1, 1970 (عمر 54 برس)
گائوں فقیر محمد جمالی، سندھ، ضلع دادو، پاکستان
قلمی ناممارو جمالی
پیشہشاعر
زبانسندھی
نسلسندھی
شہریتپاکستان کا پرچم پاکستانی
تعلیمایم اے اردو ادب
مادر علمیسندھ یونیورسٹی
اصنافغزل، وائی، نظم
موضوعشاعری
نمایاں کامکتاب کوک ککوریو چنگ
اہم اعزازاتسندھی ادبی سنگت اوارڈ

مارو جمالی (انگريزي:Maroo Jamali) سندھ پاکستان میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے غير روايتی اور منفرد جديد شاعر ہیں۔ ان کی کئی کتابیں شايع ہوئی ہیں۔[1][2]

حالات زندگی[ترمیم]

مارو جمالی کا اصل نام سکندر علی جمالی ہے۔ مارو جمالی 1 مارچ 1970ء کو سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے گائون فقير محمد جمالی میں فيروز خان جمالی کے  گھر پیدا ہوئے۔[3]

تعلیم[ترمیم]

مارو نے ابتدائی تعليم اپنے گائوں کے پرائيمری اسکول میں سے حاصل کی۔ دسویں جماعت کا امتحان 1987ء میں گورنمينٹ ہائی اسکول ککڑ شہر اور انٹر کا امتحان 1989ء میں گورنمينٹ ڈگری کالج خيرپور ناتھن شاہ سے پاس کیا۔ اس نے بی اے کا امتحان 1993ء  گورنمينٹ استاد بخاری ڈگری کالج دادو سے پاس کیا۔ مارو نے ايم اي کی ڈگری اردو ادب میں 1997ء  جامعہ سندھ جامشورو سے حاصل کی۔ پيشي کے لحاظ سے پرائيمری استاد ہیں۔

ادبی خدمات[ترمیم]

مارو جمالی کا شمار جديد شعرا میں ہوتا ہے۔  اس نے 1984ء میں لکھنے کا آغاز کیا جب آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ اس نے پختگی سے شعر گوئی  1990ء میں کی۔ شاعری کے حوالے سے ان کے استاد سندھ کے معروف شاعر محسن ککڑائی ہیں۔ مارو نے غزل، وائی، بيت، نظم اور جديد سندھی شاعری کی مختلف صنفوں میں شاعری کی ہے۔ یہ سندھی ادبی سنگت سے  1991ء سے منسلک ہیں۔ سندھی ادبی سنگت شاخ ککڑ شہر کے سیکریٹری اور سندھی ادبی سنگت سندھ کے خزانچی ہیں۔[4][5]

کتاب[ترمیم]

• پريں جوں اکھيوں. شاعری 2000ء

• سنسار وڈو منڈ آ، شاعری، 2006ء [6]

• کوک ککوريو چنگ، شاعری 2011ء

• چوٹا تيل چنبيليا، شاعری 2013ء

• مانہوں منيادار، نثر، 2014ء[7]

اوارڈ[ترمیم]

مارو جمالی کو ادبی خدمات کے حوالے سے اوارڈ بھی ملے ہیں۔اس کو پيرل پرديسی اوارڈ 2018ء اور محسن ککڑائی اوارڈ 2019ء ملے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]