مجیدیہ بانو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیدائش1995ء
اورکاٹیری گاؤں، کوزی کوڈ ضلع، کیرلا
قومیتبھارتی
پیشہباڈی بلڈنگ، جسمانی تربیت
وجۂ شہرتحجاب پہن کر باڈی بلڈنگ اور جسمانی تربیت کے مقابلوں میں شرکت

مجیدیہ بانو (انگریزی: Majizhiya Bhanu) ایک بھارتی نژاد مسلمان باڈی بلڈر خاتون ہے جو مقابلوں میں حجاب پہن کر شرکت کرنے کی وجہ سے حجابی باڈی بلڈر کے نام سے جانی جاتی ہے۔

ابتدائی حالات زندگی[ترمیم]

مجیدیہ بانو کی پیدائش اور اس کی پرورش بھارت کی ریاست کیرلا کے اورکاٹیری گاؤں، کوزی کوڈ ضلع میں ہوئی تھی۔ چوں کہ اس کا تعلق ایک روایتی مسلمان گھرانے سے ہے، اس لیے اس کے لیے سماج کی کئی بندشوں سے ہو کر گزرتے ہوئے کھیل کود سے تعلق خاتون بننا پڑا۔ وہ ابتدا میں پور لفٹنگ میں مہارت حاصل کی، پھر آگے چل کر اس نے باڈی بلڈنگ کا رخ کیا۔[1]

باڈی بلڈنگ کی دنیا سے وابستگی[ترمیم]

پور لفٹنگ سے گہری وابستگی کی وجہ سے وہ اتفاقی طور پر باڈی بلڈنگ سے متعارف ہوئی۔ اسے باڈی بلڈنگ سے جھجک بھی تھی کیوں کہ اس کا خیال تھا کہ اس کے لیے جسم کی نمائش ضروری ہوگی۔ مگر اس کے افغان-امریکی نژاد شوہر احمد کوہان علی زئی نے ہی سب سے پہلے اسے مشورہ دیا کہ وہ اس زمرے اپنی قسمت آزمائے۔ شوہر نے کئی مصری اور دیگر مسلمان ممالک کی خواتین کا حوالہ دیا جو حجاب پر عمل آوری کے ساتھ ساتھ باڈی بلڈنگ میں بھی مشاق ہیں۔[1]

تعلیم[ترمیم]

مجیدیہ بیچلر آف ڈینٹل سائنس کے آخری سال کی طالبہ ہے۔ وہ عالمی مقابلوں میں حصہ لینا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک اچھی ڈاکٹر بن کر سماج کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔[2]

اعزازات[ترمیم]

  • مجیدیہ 2018ء میں مسٹر کیرلا باڈی بلڈنگ مقابلے میں خواتین کا خطاب جیت چکی ہے۔[1]
  • کیرلا کی پور لفٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے اب تک تین بار مجیدیہ کو ریاست کی طاقت ور تر عورت کے خطاب سے نوازا گیا۔[1]

حجاب کے بارے میں رائے[ترمیم]

مجیدیہ حجاب پہن کر مقابلوں میں آرام سے حصہ لے سکتی ہے۔ وہ اس سہولت اور ملنے والے مواقع کے لیے اپنے ماں باپ اور شوہر کی مشکور ہے۔[1] مجیدیہ دوسری بھارتی پردہ دار خاتون ہے جو کھیل کود میں، خاص طور جسمانی ورزش اور پہلوانی سے جڑے میدان میں نام کما رہی ہے۔ اس سے قبل ایک اور مسلمان خاتون شاہین انصاری اپنی کراٹے کی مہارت اور اس فن سپاہ گری میں غیر معمولی مظاہرے کے لیے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ حجاب کے ساتھ وہ پہلی بھارتی خاتون رہی ہیں جو کراٹے عالمی چیمپئن شپ، لینتز، آسٹریا میں کراٹے ریفری بنا دی گئی ہیں۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]