محمد رضی الاسلام ندوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد رضی الاسلام ندوی
محمد رضی الاسلام ندوی
پیدائشمحمد رضی الاسلام
27 مئی1964ء
موضع راجا پور، بلبل نواز ضلع بہرائچ اتر پردیش بھارت
پیشہمصنف
زبانعربی زبان اردو،ہندی،
قومیتبھارتی
شہریتبھارتی
تعلیمعا لم و فاضل ندوۃ العلماء،بی۔ یو۔ ایم۔ ایس،ایم۔ ڈی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
مادر علمیندوۃ العلماء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
موضوعاسلامیات ،ترجمہ نگاری، تحقیقی مضامین
رشتہ دارڈاکٹر ندیم سحر عنبرین
ویب سائٹ
www.raziulislamnadvi.com

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی بھارت کے ایک معروف مصنف اور محقق ہیں۔ ان کی پیدائش 27، مئی1964ء میں صوبہ اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے موضع راجا پور، بلبل نواز میں ہوئی تھی۔ آپ کے والد کا نام محمد شفیع خاں تھا۔[1]

ابتدائی حالات[ترمیم]

محمد رضی الاسلام ندوی کی ابتدائی تعلیم آبائی وطن ضلع بہرائچ، اتر پردیش میں ہوئی اور ثانوی تعلیم مرکزی درس گاہ رام پور سے حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انھوں نے 1975ء میں بر صغیر کی عظیم دانش گاہ دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ کا رخ کیا اور وہاں سے 1981ء میں عالمیت اور 1983ء میں فضیلت کی اسناد حاصل کیں۔ 1989ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج سے بی۔ یو۔ ایم۔ ایس اور 1993ء میں ایم۔ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔

ادبی سفر[ترمیم]

رضی الاسلام ندوی ربع صدی سے لکھ رہے ہیں۔ قومی و بین الاقوامی سمیناروں اور مذاکروں میں شرکت کرتے ہیں اور بیرونِ ہند کے رسائل و جرائد میں ان کے علمی و تحقیقی مضامین اور عربی مضامین کے معیاری ترجمے شائع ہوتے ہیں۔ موصوف کی اب تک کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں تالیفات کے علاوہ ترتیبات اور تراجم بھی شامل ہیں۔

رضی الاسلام ندوی بھارت کے ایک تحقیقی ادارے ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ سے ایک طویل مدت (1994ء تا 2011ء) تک وابستہ رہے۔ اور اس وقت جماعت اسلامی ہند کے شعبۂ تصنیفی اکیڈمی کے سکریٹری اور ہندوستان کے معروف علمی و تحقیقی سہ ماہی مجلہ تحقیقات اسلامی کے مدیر معاون ہیں۔

تصانیف[ترمیم]

اسلامیات[ترمیم]

  1. قرآن،اہل کتاب اور مسلمان
  2. سیرت نبوی کے دریچوں سے [2]
  3. اکیسویں صدی کے سماجی مسائل اور اسلام [3]
  4. قرآن کریم اور آسمانی صحیفے
  5. حقائق اسلام۔ بعض اعتراضات کا جائزہ
  6. بر صغیر میں مطالعۂ قرآن
  7. کفر اور کافر قرآن کی روشنی میں
  8. قرآن کریم کا تصور انسانیت
  9. قرآنی آیات کی سائنسی تشریح۔ خطرات اور ان کا تدارک
  10. تخلیق انسانی کے مراحل اور قرآن کا سائنسی اعجاز
  11. موجودہ دور میں رجوع الیٰ القرآن کی دعوت۔ انحرافات اور تدارک
  12. حضرت ابراہیم علیہ السلام[4]
  13. اقامت دین اور نفاذ شریعت
  14. اسلام میں حقوق انسانی کا تصور[5]
  15. گھریلو تشدد اور اسلام
  16. رحم مادر میں بچیوں کا قتل۔ اسباب اور انسدادی تدابیر
  17. مسلمان عورت کا دائرۂ کار
  18. اسلامی پردہ۔ کیا اور کیوں؟
  19. زندگی کے عام فقہی مسائل۔ اول، دوم، سوم
  20. حقیقت رجم۔ ایک تنقیدی جائزہ
  21. انبیائے کرام کی دعوت[6]

طب[ترمیم]

  1. کلیات طب کے مصادر و مراجع
  2. عظمت رازی
  3. طبی عربی ریڈر
  4. حفظان صحت۔ کتابیات
  5. کتابیات قانون
  6. حکیم اجمل کی علمی خدمات
  7. مقالات طب اول و دوم
  8. اسلام اور سائنس اردو رسائل میں

تراجم[ترمیم]

رضی الاسلام ندوی کہنہ مشق مترجم بھی ہیں۔ انھوں نے تقریباً ایک درجن سے زیادہ کتابیں عربی سے اردو میں ترجمہ کی ہیں جو حسب ذیل ہیں:

  • کتاب المرشد۔ محمد بن زکریا رازی
  • رسائل مسیح الملک۔ حکیم محمد اجمل خاں
  • اسلامی زندگی کتاب وسنت کی روشنی میں(سعودی دانش ور ڈاکٹر محمد علی الہاشمی کی کتاب ’شخصیۃ المسلم کما یصو غھا الاسلام فی ضوء الکتاب والسنۃ‘ کا ترجمہ)
  • تصوف اور اہل تصوف(تصوف کے موضوع پر مولانا سید احمد عروج قادری کی منتشر تحریروں کی ترتیب
  • قرآنِ کریم کا اعجازِ بیان( ڈاکٹر عائشہ عبد الرحمن بنت الشاطی کی کتاب’الاعجاز البیانی للقرآن الکریم کا ترجمہ)
  • رسائل مسیح الملک(طب کے موضوع پر حکیم محمد اجمل خاں کے سات عربی رسائل کا ترجمہ)
  • طبی لغت نویسی کے مبادیات(حکیم محمد اجمل خاں کے رسالہ’ مقدمۃ اللغات الطبیۃ‘ کا ترجمہ)
  • عہدِ نبوی کا مدنی معاشرہ( ڈاکٹر محمد لقمان اعظمی ندوی کی کتاب’ مجتمع المدینۃ المنورۃ فی عہد الرسول‘ کا ترجمہ)
  • علمِ تفسیر۔ چند بنیادی مسائل(حسن البنا شہید کے رسالہ’ مقدمۃفی علم التفسیر‘ کا ترجمہ)
  • تخلیق انسانی کے مراحل اور قرآن کا سائنسی اعجاز
  • کتاب المرشد(مسلم طبیب ابو بکر محمد بن زکریا رازی کی کتاب کا ترجمہ)
  • قرآن کریم کا تصورِ انسانیت
  • تاریخ علوم وشخصیاتِ اسلامی(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پری طب انٹرنس ٹیسٹ میں مضمون ’علوم شرقیہ‘ کی گائڈ بک)
  • کلیات طب کے مصادر ومراجع(ایم ڈی تھیسس)
  • عظمتِ رازی (طبیب محمد بن زکریا رازی کی حیات اور کارناموں کی تفصیل)
  • اسلام اور مغرب کی کش مکش(سید قطب شہید کے مجموعۂ مقالات ’دراسات اسلامیۃ‘کا ترجمہ)
  • حقیقت رجم۔ ایک تنقیدی جائزہ(مولانا محمد عنایت اللہ سبحانی کی کتاب ’حقیقت رجم ‘ کا رد
  • بینک کا سود(ڈاکٹر یوسف القرضاوی کے ایک مضمون کا ترجمہ)
  • قرآن،اہل کتاب اور مسلمان
  • حجیتِ سنّت (مصری عالم ڈاکٹر عبد الغنی عبد الخالق کی کتاب کا ترجمہ)
  • دعوت وتبلیغ کے رہ نما اصول(لبنان کے اخوانی دانش ور ڈاکٹر فتحی یکن کی کتاب ’کیف ندعو الی الاسلام؟‘کا ترجمہ)
  • طبّی عربی ریڈر(طبیہ کالجوں میں سائنس اسٹوڈینٹس کے لیے عربی تدریس کی کتاب)

احکام ومسائل (فقہی سوالات پر مولانا سید احمد عروج قادری کے جوابات کی ترتیب دوجلدوں میں)

  • نقوشِ راہ (مولانا جلیل احسن ندوی کے دروسِ قرآن وحدیث کی ترتیب)
  • حفظانِ صحت۔ کتابیات
  • ’تحقیقاتِ اسلامی‘ کے سولہ سال (سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ: 1982۔ 1997ء کا اشاریہ)
  • اسلامی پردہ۔ کیا اور کیوں؟(آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ’اصلاح معاشرہ پروگرام‘ کے تحت تالیف کردہ رسالہ)
  • اسلام،مسلمان اور سائنس(پانچ عربی مقالات کے تراجم اورایک طبع زاد مضمون کا مجموعہ)
  • کتابیاتِ قانون (شیخ الرئیس ابن سینا کی کتاب’ القانون فی الطب‘ پر

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Maulana Raziul Islam Nadvi - مصنف کے بارے میں - مولانا محمد رضی الاسلام ندوی"۔ 13 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2017 
  2. Seerat-e-Nabvi (S.A.W) Kay Dareechon Se: Dr. M Razi-ul-Islam Nidvi: 9784750672458: Amazon.com: Books
  3. http://www.mmipublishers.net/index.php?do=product_detail&pid=3c3f06a7821c31e8212a663ad12d37b0&catid=8c3080e26198851c71dbac1d64a06773&catname=Ikkisween%20Sadi%20Ke%20Samaji%20Masael%20Aur%20Islam%20[U]
  4. "Dr. Muhammad Razi Ul Islam"۔ 01 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2017 
  5. Islam Main Haqooq Insani Ka Tasaur (Human Right) BY M Razi-ul-Islam Nadvi
  6. http://www.mmipublishers.net/index.php?do=product_detail&pid=29cedb64ae6895b1b2e08b93b34f1ea5&catid=2060583c215cd3d39dd1b99ea5cfa568&catname=Ambiyae%20Karam%20Ki%20Dawat%20[U]

بیرونی روابط[ترمیم]