محمد شفیق الرحمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد شفیق الرحمن پاکستان میں معذوروں کے لیے قائم کردہ ایک فلاحی تنظیم مائل اسٹون کے صدر ہیں۔ اور انھوں نے اپنی معذوری کے باوجود معذور افراد کے لیے بہت سی خدمات انجام دی ہیں۔ انھیں پاکستان میں وہیل چیئر کرکٹ کے بانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

محمد شفیق الرحمن 1977 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں پولیو کا شکار ہو گئے ۔[1] تاہم تعلیم کے مدارج طے کیے اور اردو میں ایم اے کرنے کے بعد کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں وہ فیلو شپ کورس کے لیے ایک سکالرشپ پر جاپان چلے گئے۔ وہاں معذور افراد کے لیے بہبودی کاموں سے بہت متاثر ہوئے اور واپس آ کر اپنے دوستوں کے ساتھ فلاحی کاموں میں مصروف ہو گئے۔

فلاحی خدمات کا آغاز[ترمیم]

شفیق الرحمان نے لاہور میں اپنے دیگر معذور دوستوں کی مدد سے مائل سٹون سوسائٹی فار دی سپیشل پرسنز کی بنیاد رکھی۔ ان کے ارادوں کی خبر جب سابق سپیکر قومی اسمبلی ملک معراج خالد کو ہوئی تو انھوں نے تنظیم کو رجسٹر کرانے کا مشورہ دیا۔ اور بعد میں بطور سپیکر اور نگران وزیر اعظم انھوں نے اس تنظیم کا بہت ساتھ دیا ۔

مائل اسٹون سوسائٹی فار دی سپیشل پرسنز پیرالائزڈ کی خدمات[ترمیم]

مائل اسٹون سوسائٹی فار دی سپیشل پرسنز پیرالائزڈ[2] کا ادارہ نہ صرف مددگاروں کی فراہم بلکہ الیکٹرانک وہیل چئیرز مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ادارہ جاپان اور ترقی یافتہ ملکوں کے فلاحی اداروں کی مدد سے استعمال شدہ الیکٹرانک وہیل چیئرز حاصل کرتا ہے اور ان کی مرمت کے بعد مستحق لوگوں کو فراہم کرتا ہے، اب تک ان کا ادارہ 70 افراد کوایسی وھیل چیئرز مہیا کر چکا ہے۔[3]

اس ادارہ نے اب تک حسبِ ذیل خدمات سر انجام دی ہیں ۔

  • عوامی مقامات کو معذور افراد کے لیے قابل رسائی بنانے کا منصوبہ پر عمل درآمد
  • ان کی کوششوں سے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے نئے بلڈنگ رولز بنائے ہیں
  • سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی اس بات کی منظوری دی ہے کہ آئندہ پاکستان میں بننے والے ہر بنک میں معذور افراد کے لیے رستہ رکھا جانا ضروری ہوگا۔
  • پنجاب اسمبلی اور لاہور ھائی کورٹ کو معذور افراد کے لیے قابل رسائی بنایا جا چکا ہے۔
  • یہ ادارہ معذور لوگوں کی آگاہی اور تربیت کے لیے بھی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

اعزازات[ترمیم]

  • شفیق ا لرحمان جنیوا میں قائم ورلڈ کانگرس آف ہیومن رائٹس میں معذور افراد کی نمائندگی کرتے ہیں۔
  • شفیق الرحمن وہیل چیئر کرکٹ کے بانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ’معذوروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے والا ‘ شفیق الرحمان | مقامی ہیروز | DW | 11.02.2016
  2. "Home"۔ 17 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2017 
  3. MILESTONE Workshop on Electric wheelchair Part 01 - YouTube