محمود المسعدی
محمود المسعدي | |
---|---|
(عربی میں: محمود المسعدي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 جنوری 1911 تونس |
وفات | 16 دسمبر 2004 المرسی |
شہریت | فرانسیسی زیر حمایت تونس (–20 مارچ 1956) تونس (20 مارچ 1956–) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | صادقیہ کالج |
پیشہ | مصنف اور دانشور |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [1] |
تحریک | موجودیت |
درستی - ترمیم |
محمود المسعدی ایک مصنف، مخالف نوآبادکاری عسکریت پسند اور تونس کے سیاست دان تھے۔
طرز تحریر[ترمیم]
محمود کی تحریروں کی خصوصیت یہ تھی کہ ان میں جدید عربی فکشن کو ماضی کے ورثے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ عربی فکشن کو تصوف سے مربوط کرنے کی غالبًا اولین کوششوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔
دور تحریر[ترمیم]
محمود کی تحریریں زیادہ تر 1930ء اور 1940ء کے دہے سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ کتابی مطبوعات کے علاوہ عربی شاعری اور دیگر مضامین اور خطابات بھی چھوڑ چکے ہیں جو عربی ادب کا حصہ ہے۔
مطبوعات[ترمیم]
- محمود کی ایک مشہور کتاب السُّدّ (ڈیم) ہے۔ اس کتاب کو 1955ء میں شائع کیا گیا تھا۔ کتاب کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔
- محمود کی دیگر مطبوعات میں مشہور تذکراتی تحریریں (narratives) شامل ہیں۔ وہ اس طرح ہیں:
- حدث ابو ہریرۃ قال: یہ کئی قسطوں میں 1944ء میں چھپی۔ اس کی مکمل اشاعت 1974ء میں ہوئی۔ اس کتاب کا ہسپانوی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔
- موالید النسیان: یہ کئی قسطوں میں 1944ء میں چھپی۔ اسے مکمل کتابی شکل میں 1975ء میں ہوئی۔ اس کتاب کا فرانسیسی اور ڈچ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12019165p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- Interview with Mahmud Al Mas'adi, conducted by Mohammed Salah Omri on 8 january 1994 at the author's home in Bardo, Tunis, Tunisia. Comparative Critical Studies, Volume 4, Issue 3, Page 435-440, ISSN 1744-1854, Available online july 2008.
( http://doi.org/10.3366/E1744185408000104 )
پیش نظر صفحہ تونسی مصنف سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |