مرہم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Atopiclair Crème 100ml - Visuel produit.jpg
مرہم

مرہم (علمي نام: Unguentum ؛ اردو لکھائ: اونگوینٹم ) ادویائی اشکال میں سے ایک نيم جامد قسم ہے جو انسان اور جانوروں کے صحت مند یا غيرصحت مند ریشے یا جلد پر لگایاجاتا ہے اور جسم کے درجہ حرارت ميں نرم ہو جاتا ہے۔ ہر مرہم نیم جامد مواد اور طبی مواد پر مشتمل ہوتا ہے ــ

تاریخ[ترمیم]

مرہم سب سے پرانی ادویائی اشکال میں سے ایک ہی ہے جو پرانے زمانے میں جانوروں کی چربی سے تیار کیا جاتا تھا۔ انیسویں صدی سے مراہم کی تیار کرنے کے لیے پٹرولیم سے بننے والی مصنوعات بھی استعمال ہوتی ہيں موجودہ زمانے میں مراہم دواسازی صنعتوں اور دواخانوں ميں صنعتی اور طبیعی مواد سے تیار کیے جاتے ہيں۔

مرہم کی اقسام[ترمیم]

  • کریم (علمی نام: Creamor) مراہم کی ایک خاص قسم ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ 10 فیصد پانی ہوتا ہے۔
  • پیسٹ (علمی نام: Paste ) مراہم کی ایک خاص قسم ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ 25 فیصد جامد مواد ہے۔
  • آنکھ مرہم (علمی نام: Oculenta) مراہم کی ایک خاص قسم ہے، جس میں کوئی بیکٹیریا اور وائرس نہیں ہوتا اور یہ خاص طور پر آنکھ علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
  • بنیادی مرہم طبی ماده صرف مرهم میں تحلیل کیا جاتا ہے۔
  • معطلی مرہم یہ مرہم کی ایک قسم ہے جس میں دوا معطل کی شکل میں ہے۔
  • مرہم ایملشن یہ مرہم کی ایک قسم ہے جس میں دوا ایملشن کی شکل میں ہے۔
  • مرہم ایملشن - معطلی یہ مرہم کی ایک قسم ہے جس میں طبی مواد ایملشن اور معطل کی اشکال ہوتے ہیں۔

مرہم کی تقسیم[ترمیم]

  • طبی مرہم
    • جلد مرہم
    • آنکھ مرہم
    • ناک مرہم
  • حفاظتی مرہم بیرونی اثرات کے خلاف جسم کی حفاظت کرنے والا مرہم (مثلا سورج بلاک)
  • کاسمیٹک مرہم شیکن کے خلاف کریم، مں ہاسی کے خلاف کریم
  • مراہم طبی امتحان کے لیے

مرہم کی تیاری کے لیے مصنوعات[ترمیم]

پٹرولیم سے بننے والی مصنوعات[ترمیم]

  • پٹرولیم جیلی ویزلین سب سے استعمال ہونے والی بنیادی مرہم ہے جس کا رنگ سفید یا پیلا ہوتا ہے۔
  • نالفین
  • ایکتامول

پودوں سے بننے والی تیل[ترمیم]

  • سورج مکھی کا تیل
  • کاسترول کا تیل
  • زیتون کا تیل
  • گلیسیرین

حیوانات سے بننے والی مصنوعات[ترمیم]

  • لانولين
  • Cera alba

صنعت میں بننے والی مصنوعات[ترمیم]

  • سلیکون کا تیل
  • ماکروگول
  • کاربوپول

حوالہ جات[ترمیم]

  • Technologie farmaceutických výrob : Jiří Sajvera 1992