معبد بران

متناسقات: 15°24′12″N 45°20′35″E / 15.403227°N 45.343112°E / 15.403227; 45.343112
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
معبد بران
عرش بلقيس
معبد کھدائی سے قبل - (18 اگست 1986ء)
مقاممآرب، محافظہ مآرب، یمن
متناسقات15°24′12″N 45°20′35″E / 15.403227°N 45.343112°E / 15.403227; 45.343112
تاریخ
ادوارقدیم یمن
تابعالمقہ

معبد بران یا عرشِ بلقیس (عربی: عرش بلقیس، فارسی: تخت بلقیس) مآرب، یمن میں واقع سبائیوں کا ایک قدیمی عبادت خانہ ہے جو ملکہ بلقیس کے تخت کے عنوان سے عرش بلقیس بھی کہلاتا ہے۔ یہ عبادت خانہ قدیم یمن کے باقی ماندہ آثارِ قدیمہ میں سے ایک ہے جو دریافت کے بعد اپنی اصل شکل میں برقرار ہے۔[1] یہ معبد صنعاء سے 170 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

یہ معبد مآرب میں معبد آوام کے مغرب میں واقع ہے جو قدیم یمن میں چاند کے دیوتا المقہ کا معبد تھا۔ یہ معبد غالباً ملکہ سبا کے دورِ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یمن کے محققین اِسے عرش بلقیس کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔

دریافت[ترمیم]

1951ء/ 1952ء میں انگریز ماہر ارضیات وینڈیل فلپس نے جزوی کھدائی کروائی تو بڑے پیمانے پر اِس معبد کے آثار دریافت ہوئے لیکن مکمل طور پر کھدائی کا بڑا سلسلہ اگست 1986ء میں شروع ہوا۔1977ء تک اِس عبادت خانہ کا کثیر حصہ مجموعی طور پر ریت کے نیچے دھنسا ہوا تھا۔ اِس معبد کے اب چھ سنگی ستون اور ایک مقدس کنواں باقی رہ گیا ہے۔ کنواں معبد کے صحن میں موجود ہے۔ اِن چھ ستونوں کی بلندی 6 میٹر ہے۔[2] یہ چھ ستون ایک مربع نما بلند چبوترے پر تعمیر کیے گئے ہیں۔ مورخین کے مطابق ملکہ بلقیس کا تخت اِنہی چھ ستونوں کے پاس متعین کیا گیا تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.aljazeera.net/news/cultureandart/2014/3/24/معبد-برَّان-هنا-عاشت-بلقيس-سبأ[مردہ ربط]
  2. "The Throne of Queen Bilquis: Ancient History Comes Alive – National Yemen"۔ 17 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2018