مفت اور آزاد-مصدر سافٹ ویئر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مفت اور آزاد-مصدر سافٹ ویئر، لینکس منٹ کا ایک منظر، جس پر ایکسفس، فائرفاکس، ایک کیلکولیٹر پروگرام، کیلنڈر، گمپ اور وی ایل سی میڈیا پلیئر چل رہا ہے

مفت اور آزاد-مصدر سافٹ ویئر (Free and open-source software) سے مراد وہ سافٹ ویئر ہے جو مفت سافٹ ویئر اور آزاد-مصدر سافٹ ویئر، دونوں درجات میں شمار ہوتا ہے۔ یعنی، یہ ایسا سافٹ ویئر ہے جو جس کا مفت سافٹ ویئر اجازت نامہ کسی بھی شخص کو اس کے کسی بھی قسم کے استعمال، نقل، مطالعے اور تبدیلی کی اجازت دیتا ہے اور اس کا سورس کوڈ آزادانہ تقسیم کے لیے دستیاب کرکے، سافٹ ویئر کے ڈیزائن میں رضاکارانہ بہتری کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ یہ ملکیتی سافٹ ویئر کے بالکل برعکس ہوتا ہے، جس میں سافٹ ویئر سخت کاپی رائٹ کے تحت پیش کیا جاتا ہے اور اس کا سورس کوڈ عموماً صارفین سے مخفی رکھا جاتا ہے۔