منوج مانچو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مانچو منوج کمار
(تیلگو: మంచు మనోజ్ కుమార్)‏
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1983-05-20) 20 مئی 1983 (عمر 40 برس)
چینائی، تمل ناڈو، بھارت
رہائش حیدرآباد، تلنگانہ، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ پرنتھی ریڈی
(20 مئی 2015ء تا حال)[1]
والدین موہن بابو، نرملا دیوی
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ اداکار
دور فعالیت 2004ء تا حال
اعزازات
نندی اعزازات    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب گاہ
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مانچو منوج کمار ((تیلگو: మంచు మనోజ్ కుమార్)‏) ایک بھارتی اداکار ہیں، جو تیلگو زبان کی فلموں میں کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آپ تیلگو اداکار موہن بابو کے بیٹے ہیں جبکہ اداکارہ لکشمی مانچو اور اداکار وشنو مانچو کے بھائی ہیں۔[2] منوج نے 10 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم میجر چندر کانت (1993ء) میں کام کیا۔ منوج نے اپنے فنی سفر کا آغاز 2004ء کی تیلگو فلم ڈونگا ڈونگڈی سے کیا۔ آپ کو 2010ء کی فلم بنداس میں کام کے لیے نندی خصوصی جوری اعزاز دیا گیا۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

مانچو منوج 20 مئی، 1983ء کو اداکار موہن بابو اور مانچو نرملا دیوی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کی بڑی بہن لکشمی مانچو اداکارہ اور بڑے بھائی وشنو مانچو اداکار ہیں۔ انھوں نے جنوب مشرقی اوکلاہوما ریاست یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

مئی 2015ء میں منوج نے اپنی سہیلی پرنتھی ریڈی سے شادی کر لی۔ پرنتھی نے سی پی اے کا کورس امریکا میں کیا۔ پرنتھی، منوج کی بھابھی ورانیکا کی ہم جماعت تھی۔ منوج ابھی چینائی میں رہتے ہیں۔

فنی سفر[ترمیم]

چائلڈ آرٹسٹ[ترمیم]

منوج نے اپنے بچپن میں بہت سی تیلگو فلموں کردار ادا کیے۔ فلم پونیابھومی نا دیسم میں ان کے کردار کو بہت سہرایا گیا۔ اس فلم میں ان کے والد موہن بابو مرکزی کردار میں تھے۔

2004ء تا حال[ترمیم]

انھوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم ڈونگا ڈونگڈی (2004ء) سے کیا۔ 2005ء میں، وہ فلم شری میں نظر آئے۔ بعد میں فلم راجو بھائی (2007ء) میں نظر آئے۔ ان کی اگلی فلم نینو میکو تیلوسہ۔۔۔؟ تھی۔ اس فلم نے اوسط درجہ کی کمائی کی۔ 2009ء میں، چندر شیکھر ییلٹی کی ہدایت کردہ فلم پریانم میں نظر آئے۔ 2010ء میں ان کی فلم بنداس جاری ہوئی، یہ فلم کافی کامیاب ہوئی۔ 2010ء ہی میں ان کی اگلی فلم ویدم جاری ہوئی، یہ ایک سب ستاروں کی فلم تھی۔ جس میں منوج کے ساتھ اللو ارجن، انوشکا شرما، منوج باجپائی، دکشا سیٹھ، لیکھا واشنگٹن مرکزی کردار میں تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی اور شائقین کی طرف سے بھی خاصی پزیرائی ملی۔ انھیں ویدم میں اپنے کردار کے لیے کئی اعزاز ملے۔ 2012ء میں ان کی فلمیں مسٹر نوکیا اور اون کودھاتھرا؟ الکا پدھاتھرا؟ جاری ہوئی۔

مارچ 2013ء میں انھوں نے پانچ فلموں کا اعلان کیا۔[3] 2013ء میں ان کی فلم پوٹگڈو جاری ہوئی۔ 2014ء میں انھوں نے پنڈاولو پنڈاولو تھمیڈا اور کرنٹ تھیگا میں کام کیا۔[4] 2016ء میں، فلم شوریا اور اٹیک میں کام کیا۔ 2017ء میں ان کی فلمیں گنٹروڈو اور اوکاڈو مگیلاڈو جاری ہوئیں۔

فلموگرافی[ترمیم]

نمبر شمار سال فلم کردار زبان حواشی
1 1993ء میجر چندر کانت تیلگو چائلڈ آرٹسٹ
2 1997ء اڈاولو انا تیلگو چائلڈ آرٹسٹ
3 1998ء کھیدیگرو راجو تیلگو چائلڈ آرٹسٹ
4 2004ء ڈونگا ڈونگڈی واسو تیلگو سینے ما اعزاز برائے بہترین نووارد اداکار، تھرودا تھرودی کا ری میک
5 2005ء پولیٹکل راؤڈی خود تیلگو خصوصی ظہور
6 2005ء شری شری تیلگو
7 2007ء راجو بھائی راجو بھائی تیلگو چتھرم پیسوتھاڈی کا ری میک
8 2008ء نینو میکو تیلوسہ۔۔۔؟ ادتیہ تیلگو تمل میں ینائی تھریما کے عنوان سے ڈب کی گئی
9 2009ء پریانم دھرو تیلگو
10 2010ء بنداس اجے تیلگو نندی خصوصی جوری اعزاز[5]
11 2010ء ویدم وویک چکرورتھی تیلگو
12 2010ء جھمنڈی ناڈم بالو تیلگو
13 2012ء مسٹر نوکیا نوکیا تیلگو
14 2012ء اون کودھاتھرا؟ الکا پدھاتھرا؟ منوج تیلگو
15 2013ء پوٹگڈو گوندو تیلگو
16 2014ء پنڈاولو پنڈاولو تھمیڈا اجے تیلگو
17 2014ء کرنٹ تھیگا راجو تیلگو
18 2015ء ڈونگٹا خود تیلگو خصوصی ظہور
19 2016ء شوریا شوریا تیلگو
20 2016ء اٹیک رادھا کرشنا تیلگو
21 2017ء گنٹروڈو تیلگو
22 2017ء اوکاڈو مگیلاڈو سوریا تیلگو

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Manchu Manoj Officially Marriage fixed with Pranitha Reddy."۔ 25cineframes.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2015 
  2. "Chitchat with Manoj"۔ idlebrain.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2010 
  3. "Manoj Manchu announces five films"۔ idlebrain.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جون 2013 
  4. http://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/telugu/movies/news-interviews/Manchu-Manojs-next-titled-Current-Theega/articleshow/35149415.cms
  5. "nandi award"۔ cineradham۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2012