تبادلۂ خیال صارف:Arif80s/Flow Archive 1 پر موضوع

اردو یوکرینی زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں میں اشتراک کی تجویز

6
Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب!

ابھی میں نے کچھ یوکرینی ساتھیوں سے بات کی ہے۔ وہ لوگ اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ کام کرنے تیار ہیں، بلکہ نثار احمد صاحب کے انٹرویو بلاگ کا اپنی زبان میں ترجمہ کرچکے ہیں۔

تجویز یہ ہے کہ ہر فریق دس مضامین کا ترجمہ کرے گا (وہ لوگ زیادہ کے لیے بھی تیار ہیں)۔ حوالہ کے لیے عمومی مواد انگریزی سے لیا جاسکتا ہے۔ ترجمہ والا مضمون کم از کم دس فقروں اور دو حوالوں کا ہو۔

یہ حضرات جو ای میل بھیجے ہیں، اس کا متن دے رہا ہوں۔ آپ کے تبصروں کا انتظار ہے، اور اگر ساتھی بھی شامل ہونا چاہیں تو وہ بھی ہو سکتے ہیں :

Here is a list of articles about Ukraine we created for one article contest. The links in the first column go to English Wikipedia https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_CEE_Spring_2016/Structure/Ukraine It can be ajusted for out purposes late​r.​-- Vira Motorko ​user:Ата

Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مزمل صاحب۔ آداب۔ سب سے پہلے اطالیہ کے سفر کی مبارک باد قبول کیجئے۔

حسبِ عادت، حسب معمول آپ نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔ اردو وکی پیڈیا کو مزید بین الاقوامی بنانے میں اہم رول ادا کرنے والے کام کی جانب راغب ہونا اور دوسروں کو دعوت دینے کا شکریہ۔

مزید روداد سفر کے ہم سفر خواہاں ہیں۔ دعاؤں کی درخواست کے ساتھ اجازت۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ کا بے حد شکریہ! ان شاء اللہ میں ضرور سفر کے بارے میں روداد پیش کروں گا۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب مزمل بھائی،

آپ کی اطالیہ کی تصاویر دیکھیں، دل خوش ہوگیا۔ آپ کو بہت بہت مبارکباد ہو۔  یوکرینی موضوعات پر میں مضامین شروع کر رہا ہوں۔ جہاں تک مجھ سے ہو سکا کروں گا اور آپ کو گاہے بہ گاہے آگاہ کرتا رہوں گا۔ امید ہے کہ دوسرے صاحبان بھی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔  

اطالیہ کی روداد جس طرح سنجری بھائی نے  کہا ہے میں بھی منتظر رہوں گا۔ آپ کا خیر خواہ 

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جناب والا! ابھی مضامین مت لکھیے۔ پہلے ہم فریق ثانی سے دونوں جانب مطلوب مضامین کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے۔ آپ اردو کے لیے مطلوب مضامین / موضوعات کی ایک فہرست بنانے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

وہ لوگ ان کو مطلوب ایک موضوعاتی فہرست یہاں دے چکے ہیں:

https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_CEE_Spring_2016/Structure/Ukraine

میں جانتا ہوں کہ میں photogenic نہیں ہوں۔ پھر بھی آپ لوگ مجھے پسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں، یہ آپ کی عالی ظرفی ہے۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مزمل بھائی میں قومی سائنس اکادمی یوکرین نامی مضمون شروع کرچکا ہوں۔ آپ کی رائے کے مطابق اشتراک کے سلسلے میں فہرست کا تبادلہ کرلیں۔ پحر ہم یعنی اردو ویکیپیڈیا سے ٹیم بنا کر مضامین لکھ با آسانی لکھ سکتے ہیں۔ آپ کی مصروفیات کے احوال کا انتظار رہے گا۔

"اردو یوکرینی زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں میں اشتراک کی تجویز" کا جواب دیں