ولی اللہ ایبٹ آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میر ولی اللہ ایبٹ آبادی 1887 عیسوی میں کریالہ ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ پھر آپ کے والد ایبٹ آباد تشریف لے گئے اور وہیں مستقل سکونت اختیار کی۔ آپ ایک نامور وکیل، ایک سماجی شخصیت ,شاعر،ادیب اور مترجم تھے۔ آپ کا شمار علامہ محمد اقبال کے رفقا ءمیں ہوتا ہے۔ آپ کا عظیم علمی کارنامہ شرح دیوان حافظ ہے۔ آپ اردو،فارسی،عربی اور سنسکرت پر عبور رکھتے تھے۔ آپ صوبہ سرحد کے پہلے صاحب دیوان شاعر ہیں۔

نمونہ اشعار اردو[ترمیم]

ذره ذره خاکِ افتاده کا ہے جویائے اوج
طالبِ آغوشِ یم دریا کی ہر بے تاب موج

میری پستی بھی مقدس ہے بلندی بھی عزیز
دل مرا وادئ ایمن بھی ہے اور طور بھی

تو نے اے غافل گریباں میں بھی دیکھا ہے کبھی
تیرے سینے کا نہاں خانہ عجائب خانہ ہے

عقل ہے مایہِ پریشانی
بس غنیمت تھا عہدِ نادانی

نمونہ اشعار فارسی[ترمیم]

گر ماہی مرده نہ ای از موج مترسہر چند بدریاۓ جہاں طوفانیست

ﺍﺭﺩﻭ ﺗﺮﺟﻤﻪ -
ﺍﮔﺮ ﺗُﻮ ﻣﺮﺩﻩ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻧﻬﯿﮟ ﻫﮯ ﺗﻮ ﻣﻮﺟﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﻪ ﮈﺭ . ﺍﮔﺮﭼﮯ ﺟہﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﻃﻮﻓﺎﻥ ﺑﭙﺎ ﻫﮯ . ( ﻣﺮﺩﻩ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻣﻮﺟﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﮭﭙﯿﮍﻭﮞ ﮐﮯ ﻣﺮﻫﻮﻥ ﻣﻨﺖ ﻫﻮﺗﯽ ﻫﮯ )

تصانیف و تالیفات[ترمیم]

ﺗﺮﺟﻤﻪ ﻭ ﺷﺮﺡ ﺩﯾﻮﺍﻥ ﺣﺎﻓﻆ ( چاﺭ ﺟﻠﺪیں )

ﻣﻄﺎﻟﻌﻪ ﻣﺜﻨﻮﯼ ﻣﻮﻟﻮﯼ ( ﺩﻭﺟﻠﺪ )

ﺑﺎﺩﻩ ﻧﺎﺏ ( ﺭﺑﺎﻋﯿﺎﺕ ﻓﺎﺭﺳﯽ ﻣﯿﺮ ﻭﻟﯽ ﺍﻟﻠﻪ )

ﮔﺰﯾﺪﻩ ﺷﻌﺮ ﻫﺰﺍﺭ ﺳﺎﻟﻪ ﻓﺎﺭﺳﯽ ( سات ﺟﻠﺪ )

ﮐﺎﺱ ﺍﻟﮑﺮﺍﻡ ( ﺷﺮﺡ ﺭﺑﺎﻋﯿﺎﺕ ﺧﯿﺎﻡ )

ﻧﻤﮑﺪﺍﻥ ( ﻟﻄﺎﯾﻒ ﻭ ﻣﺰﺍﺡ ﻋﻠﻤﯽ ﻭ ﺍﺩﺑﯽ )

ﮔﻠﺒﺎﻧﮓ ( ﻣﺠﻤﻮﻋﻪ ﺷﻌﺮ ﺑﻪ ﺍﺭﺩﻭ )

ﻣﺠﻤﻮﻋﻪ ﻣﻀﺎﻣﯿﻦ ﻣﺰﺍﺣﯿﻪ "ﻣﻪ ﻭ ﭘﺮﻭﯾﻦ"

بندگی(ترجمه کتاب عبودیت مصنفه ابن تیمیه)

ﮐﺘﺎﺏ ﺷﺮﺡ ﻗﻮﺍﻧﯿﻦ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻭ ﻣﻘﺮﺭﺍﺕ ﮐﯿﻔﺮﯼ ﻗﺮﺁﻥ( ﺑﻪ ﺯﺑﺎﻥ ﺍنگریزی )

ﺷﺮﺡ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﺬﻫﺒﯽ ﻫﻨﺪﻭﻫﺎ ( ﺑﻪ ﻧﺎﻡ ﮔﯿﺘﺎ )

وفات[ترمیم]

آپ نے1964 عیسوی میں وفات پائ اور ایبٹ آباد میں دفن کیے گئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

http://research-enterprises.com/bibliography.com.pk/search.php?act=showby&code=author_name_urdu&id=5010

http://www.icro.ir/index.aspx?siteid=261&pageid=11751&newsview=569485[مردہ ربط]

http://kitabmela.research-enterprises.com/index.php?act=lst&code=readDetail&id=5218