نازک الملائکہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نازک الملائکہ نثری نظم کی پہلی عرب شاعرہ تھیں۔

پیدائش 23 اگست 1923 مقام بغداد، عراق میں ہوئی۔

ان کی والدہ ام نظار الملائکہ بھی شاعری کرتی تھیں۔ جب کہ اس کے والد صادق الملائکہ درس و تدریس سے وابستہ تھے۔

1944ء میں بغداد کے کالج آف آرٹس سے گریجویشن کیا۔ بعد ازاں اسکالر شپ پہ امریکی ریاست نیو جرسی کی پرنسٹن یونی ورسٹی میں داخلہ لیا۔ پھر امریکی ریاست ویسکونسن کے دار الحکومت، میڈیاسن میں واقع یونی ورسٹی آف ویسکونسن سے عصری ادب میں ماسٹر کیا۔ انھوں نے بغداد یونی ورسٹی، بصرہ یونی ورسٹی اور کویت یونی ورسٹی میں بہ طور پروفیسر بھی خدمات انجام دیں۔ ان کے شوہر عبد الہادی محبوبہ بھی بصرہ یونی ورسٹی میں خدمات انجام دیتے رہے۔ نازک الملائکہ کو عربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی اور لاطینی زبان پر بھی عبور حاصل تھا۔ ان کی نظم " سورج کے خلاف بغاوت" کو نثری نظموں میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ جدید عربی شاعری میں عشقت اللیل ( رات کی عاشق عورتیں )، شازيہ ورماد ( راکھ اور چنگاریاں ) قرارت الموجہ (لہروں کا پاتال ) اور شجرت القمر ( چاند کا درخت ) جیسے لافانی شعری مجموعے تخلیق کیے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. روزنامہ جنگ۔ اتوار مورخہ 11 مئی 2014 میگزین