نیوٹن کے قوانین حرکت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایک انگریز سائنس دان سر آئزک نیوٹن نے حرکت کے تین بنیادی قوانین وضع کیے:

نیوٹن کا پہلا قانون حرکت[ترمیم]

بیان[ترمیم]

ہرجسم اپنی سکون کی حالت یا خط مستقیم میں یکساں حرکت کو جاری رکھتا ہے بشرطیکہ اس پر کوئی خالص قوت عمل نہ کرے۔


نیوٹن کا دوسرا قانون حرکت[ترمیم]

بیان[ترمیم]

"جب کسی جسم پہ کوئی دوسری قوت اثرانداز ہوتی ہے تو یہ قوت اپنی ہی سمت میں ایک اسراع پیدا کرتی ہے اور یہ اسراع، اطلاق شدہ قوت کے راست متناسب ہوتا ہے، جب کہ جسم کی کمیت کے یکساں رہتی ہے۔"

کسی جسم میں پیدا شدہ اسراع a اس پر عامل قوت F کے راست متناسب ہوتا ہے؛

اور تناسب کا مستقل جسم کی کمیت m ہوتی ہے،

یعنی؛

نیوٹن کا تیسرا قانون حرکت[ترمیم]

بیان[ترمیم]

"ہر عمل کا ایک برابر اور مخالف ردعمل ہوتا ہے۔

منظوم انداز[ترمیم]

اک جسم لگاتا ہے دوجے پہ جو اک قوت

دوجا بھی لگائے گا پہلے پہ وہی قوت
مقدار میں یکساں ہیں پر سمت مخالف ہے
اک ہے عمل کی ، دوجی ردِّ عمل کی قوت