وشاکھا پٹنم میں گیس رساؤ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تاریخ7 مئی 2020ء (2020ء-05-07)
وقت3:00 صبح IST
(21:30 UTC+05:30)
متناسقات17°45′19″N 83°12′32″E / 17.75528°N 83.20889°E / 17.75528; 83.20889متناسقات: 17°45′19″N 83°12′32″E / 17.75528°N 83.20889°E / 17.75528; 83.20889
وجہگیس اسٹور کے نظام انجماد میں خامی (مشتبہ)
اموات13[1]
زخمی1,000+[1]
Map

وشاکھا پٹنم میں گیس رِساؤ یا ویزگ گیس رِساؤ ایک صنعتی حادثہ تھا جو بھارت کے صوبہ آندھرا پردیش کے ایک اہم صنعتی و ساحلی شہر وشاکھاپٹنم کے مضافات میں واقع گوپال پٹنم کے نواحی گاؤں آر آر وینکٹا پورم کے ایل جی پولیمر کیمیکل پلانٹ میں 7 مئی 2020ء کی صبح کو پیش آیا۔ یہ زہریلی گیس وشاکھا پٹنم کے اطراف کے 3 کلومیٹر کے رقبے میں پھیل گئی، جس سے پاس پڑوس کے علاقے اور دیہات متاثر ہوئے۔ گیس رساؤ کی وجہ سے 13 افراد لقمہ اجل ہوئے جبکہ ہزاروں افراد کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے۔ گیس رساؤ کی وجہ سے متعدد گاؤں کو خالی کرا دیا گیا ہے۔[1][2][3][4][5]

پس منظر[ترمیم]

آر آر وینکٹا پورم گاؤں میں سنہ 1961ء میں ہندوستان پولیمر کے نام سے ایک کیمیائی پلانٹ قائم کیا گیا تھا۔[6] 1978ء میں اسے میک ڈویل اینڈ کمپنی میں ضم دیا گیا اور 1997ء میں اسے جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی کیمیکل نے حاصل کیا جس نے اس پلانٹ کا نام ایل جی پولیمر انڈیا رکھا۔[6]

رساؤ اور اثرات[ترمیم]

سہولیات اور رساؤ[ترمیم]

7 مئی 2020ء کو کورونا وبائی امراض کے رد عمل کے طور پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد پلانٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔[7] پلانٹ میں 2000 میٹرک ٹن (2000 لمبی ٹن 2200 مختصر ٹن) ٹینکوں میں اسٹیرن ذخیرہ تھا۔[8][9] 2:30 بجے سے صبح 3:00 بجے کے درمیان، جب دیکھ بھال کی سرگرمی جاری تھی گیس پلانٹ سے رساؤ شروع ہوا اور گیس جلد ہی قریبی دیہات میں پھیل گئی۔[9][10][11][12]

شدید اثرات[ترمیم]

7 مئی تک 3 کلومیٹر (2 میل) کے دائرے میں دھواں پھیل چکا تھا۔[9][13][14] سب سے زیادہ متاثر علاقے آر آر وینکٹا پورم، پدما پورم، بی سی کالونی، گوپال پٹنم اور کمپارپلیم تھے۔[15] سینکڑوں افراد کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا جن کی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔[16] گیس کے اثرات کی وجہ سے بہت سے لوگ بے ہوش ہوکر زمین پر پڑے ہوئے پائے گئے تھے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 20-25 افراد تشویشناک حالت میں تھے۔[17] اگلے دن تک ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی تھی۔[18]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ "Gas leak at LG Polymers plant in India leaves at least 13 people dead"۔ cbsnews.com 
  2. "Visakhapatnam gas leak | Villagers stage protest in front of LG Polymers"۔ دی ہندو 
  3. "وشاکھا پٹنم میں زہریلی گیس کا رِسائو، سیکڑوں بیمار، ہر طرف افراتفری"۔ روزنامہ انقلاب، بھارت 
  4. "Visakhapatnam gas leak: AP government says situation under control; villagers stage protest"۔ telegraphindia.com 
  5. "Vizag Gas Leak: LG Polymers Operated Without Appropriate Environment Clearance"۔ دی وائر (نیوز ویب سائٹ) 
  6. ^ ا ب "LGPI History"۔ 12 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  7. "India gas leak: At least 11 dead after Visakhapatnam incident"۔ بی بی سی 
  8. "Gas Leak in India at LG Factory Kills 11 and Sickens Hundreds"۔ نیو یارک ٹائمز 
  9. ^ ا ب پ "11 Dead, Over 1,000 Sick after Gas Leak at Vizag Plant; CM Announces Rs 1 Crore Ex-gratia for Kin of Deceased" 
  10. "Thick air, pungent smell: How gas leakage tragedy unfolded at Visakhapatnam's LG Polymers plant"۔ انڈین ایکسپریس 
  11. "Visakhapatnam gas leak | Updates"۔ دی ہندو 
  12. "Massive gas leak in Visakhapatnam, thousands affected, Opposition TDP demands probe: 10 points"۔ انڈیا ٹوڈے 
  13. "Vizag gas leak: Death toll mounts to 11; AP govt announces R"۔ ٹائمز اف انڈیا 
  14. "Hundreds exposed to gas after deadly leak at Indian chemical factory"۔ دی گارڈین 
  15. Sumit Bhattacharjee (7 May 2020)۔ "Visakhapatnam gas leak claims 11 lives; over 350 in hospitals"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2020 
  16. "Hundreds injured and eight dead in Indian gas leak"۔ BBC News (بزبان انگریزی)۔ 2020-05-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2020 
  17. Vedika Sud، Akanksha Sharma، Jessie Yeung، Esha Mitra، Emma Reynolds۔ "Toxic gas leak at Indian chemical plant kills at least 11 and hospitalizes hundreds"۔ CNN۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2020 
  18. "Gas Leak Kills 13, Injures Hundreds in Visakhapatnam, Andhra Pradesh"۔ The Weather Channel (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2020